• 20 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 06 جون 2020ء

ایرانی صدر کی عوام سے اپیل/قبرص میں ٹورازم/فرانس کا کورونا پر قابو پانے کا دعوی/فرانس میں تفریحی مقامات کھل دئے/ بچوں میں کورونا پھیلنے اور پھیلانے کا رجحان انتہائی کم/امریکی سیاہ فام کی ہلاکت پر احتجاج روک دیا گیا/افریقی گینڈوں کی زندگی کو خطرہ/افریقہ میں کورونا کے ہربل علاج کی کوشش/ہندوستان میں متأثرین میں اضافہ/ برازیلی صدر نے بھی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دے دی/ماسک پہننا سب سے کارآمد ہے/امریکی صدر نے لاک ڈاؤن میں بھرپور نرمی کا اظہار کردیا/امریکی شہریوں کا  سینیٹائزر اور کلینرز کا غلط استعمال/آسٹریلیا میں چین سے نفرت بڑھنے لگی/ جدہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن/سینیگال میں کرفیو میں نرمی/گھانا میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کا رجحان

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :67لاکھ66ہزار                       اموات: 3 لاکھ95ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,155,370
یورپ 2,230,706
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 605,026
جنوب مشرقی ایشیا 336,577
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 189,030
افریقہ 126,561

تفصیل ممالک بلحاظ براعظم

بّراعظم کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
امریکہ متأثرین اموات متأثرین اموات
امریکہ 1857872 107911 20069 1035
برازیل 614941 34021 30925 1473
پیرو 183198 5031 4284 137
یورپ متأثرین اموات متأثرین اموات
برطانیہ 281665 39904 1805 176
سپین 240660 27133 334 807-
اٹلی 234013 33689 177 88
مشرقی بحیرہ روم متأثرین اموات متأثرین اموات
ترکی 167410 4630 988 21
مصر 31115 1166 1348 40
اسرائیل 17495 291 276 4
ایشیا متأثرین اموات متأثرین اموات
ہندوستان 236657 6642 9887 294
ایران 167156 8134 2886 63
پاکستان 93983 1935 4734 97
جزیرہ جات متأثرین اموات متأثرین اموات
انڈونیشیا 29521 1770 703 49
جاپان 17103 914 39 7
ملائیشیا 8266 116 19 1
افریقہ
متأثرین: 93 ہزار 8 سو
افریقہ متأثرین اموات متأثرین اموات
جنوبی افریقہ 43434 908 2642 60
نائجیریا 11844 333 328 10
الجیریا 9935 690 104 9
گھانا 9168 42 283 4
مراکش 8071 208 68 0

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد27 لاکھ 63ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ4 لاکھ91ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد روس  میں2 لاکھ21ہزار ہے۔جبکہ  میں جرمنی 1 لاکھ69ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 19ہزاررہی۔اسی طرح  اموات میں4ہزار2سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ایرانی صدر حسن روحانی نے   عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  کورونا   کے خلاف دیر تک لڑنے کیلئے اب ہمیں  تیار رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران میں کورونا سے شدید تباہی کے بعد لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا جس میں اب حال ہی میں نرمی کی جانا شروع ہوگئی ہے۔(RFI)
  • قبرص میں  لاک ڈاؤن میں  نرمی کے بعد اب دوبارہ ٹورازم شروع کرنے کی طرف رجحان ہے البتہ حکام کے مطابق فی الوقت کچھ کہا نہیں جاسکتا ، 3 مہینہ انڈسٹری بند ہونے سے شدید نقصان ہوا ہے۔امید ہے 2021 تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔(RFI)
  • فرانسیسی ماہر صحت نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی شدت میں بہت کمی واقع ہوئی ہے اور ہم نے اس وبا پر قابو پالیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قابو پانے سے مراد ہے کہ وائریس کی پھیلنے کی شرح کو اب انتہائی محدود کردیا گیا ہے۔(RFI)
  • فرانس میں تفریحی مقام Chateau de Versailleکو تقریباً 3 مہینہ بعد آج زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔(RFI)
  • فرانس میں Bastille Day military parade کی تقریبات منسو خ کر کے اس دن کو کورونا جنگ میں لڑنے والے ہیروز کے نام کردیا گیا ہے۔(RFI)
  • عالمی ماہرین  کے ایک سروے کے مطابق بچوں میں کورونا پھیلنے کے امکانات انتہائی کم ہیں ۔  ایک تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بچوں کے ذریعہ وبا کی آگے تشہیر بھی انتہائی محدود ہے  یعنی بچے کورونا کے پھیلاؤمیں  انتہائی کم رول رکھتے ہیں۔اور بوڑھے دادا دادی کیلئے  چھوٹے بچے خطرناک نہیں جتنا خود والدین خطرناک ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی بھی چند وجوہات ہوسکتی ہیں  جن میں درج ذیل شامل ہیں:
  • بچوں میں نزلہ زکام   تقریباً ہر وقت ہی رہتا ہے جس وجہ سے ان کو فرق نہیں پڑتا
  • لمبائی میں چھوٹا ہونے کے باعث یہ  متأثرہ شخص سے آنے والے قطروں /Droplets کا نشانہ نہیں بن پاتے وغیرہ۔(RFI)
  • فرانس میں امریکی سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف منعقد کئے جانے والے احتجاج کو پولیس نے منتشر کردیا۔ حکام کے مطابق  یہ احتجاج لاک ڈاؤن کی صریح خلاف  ورزی تھا اور 10 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی ہرگز اجازت نہ تھی۔(RFI)
  • افریقہ میں موجود  گینڈوں کی زندگی کو درپیش خطرات کے پیش نظر  شعبہ جنگلی حیات  نے     بعض گینڈوں  کے سینگ خود اتار دئے جس کا مقصد ان کی زندگی کو بچانا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹور ازم انڈسٹری کے تھم جانے سے  وہ طبقہ اب زیادہ سرگرم ہوچکا ہے جو جانوروں کے دانت اور سینگ وغیرہ حاصل کرنے کیلئے ان کو ماردیتا تھا۔ چنانچہ شعبہ جنگلی حیات کے اس اقدام سے کم از کم ان جانوروں کی زندگیاں محفوظ رکھی جاسکیں گی۔(RFI)
  • بعض افریقی تنظیموں نے مل کر کورونا کے خلاف ہربل علاج کی کوشش شروع کردی ہے جس کیلئے مختلف تجربات  جاری ہیں۔(RFI)
  • ہندوستان میں   کورونا سے متأثرین میں شدید اضافہ۔ گزشتہ دنوں ہونے والے اضافہ کے بعد اب ہندوستان کے متأثرین کی تعداد اٹلی کے متأثرین سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • برازیلی صدر نے امریکی صدر کے نقش قدم پر عالمی ادارہ صحت کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادارہ نے اپنی علاقائی دلچسپیاں ختم نہ کیں اور  غیر منصفانہ  اطلاق ختم نہ کیا تو  برازیل بھی امریکہ کی طرح عالمی ادارہ کی ممبرشپ سے مستعفی ہوجائے گا۔واضح رہے کہ برازیل میں کورونا  سے اب تک ہلاک ہونے والوں  کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے بھی اب عوام کو  ماسک کے استعمال  کی ہدایت جاری کی ہے۔ ادارہ کے مطابق ماسک کا استعمال اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے مستند اور قابل عمل ذریعہ ہے جو ہر ایک کی دسترس میں ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکی صدر نے مزید  ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اب لاک ڈاؤن سے مکمل باہر آجانا چاہئیے اور صرف انتہائی نگہداشت کے ضرورتمند مریضوں کی دیکھ بھال کرنی چاہئیے۔(الجزیرہ)
  • US Centers for Disease Control and Preventionکے مطابق صدر ٹرمپ کے جاری کردہ ایک بیان کے بعد سے اب تک  تقریبا ایک تہائی امریکی اپنے اوپر مختلف تجربات کرچکے ہیں جن میں  بلیچ سے کھانا وغیرہ دھونا ،  باتھ روم کرلینر وغیرہ کو جلد پر استعمال کرنا ، اسی طرح ان میں سے بعض  کو سونگھنا اور کھانا  وغیرہ بھی شامل ہے۔  جو کہ انتہائی خطرناک نتائج کا باعث ہوسکتا تھا۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا میں چین سے منافرت اور کورونا  سے منسلک  منفی تأثرات کی بنا پر چینی حکومت نے اپنے شہریوں کو آسٹریلیا نہ جانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • سعودی حکومت نے جدہ میں  2 ہفتے کے لئے  لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کورونا کے پیش آئیندہ کیسز سے بچنے کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پرکیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • سینیگال میں گزشتہ دنوں کرفیو کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد حکومت نے رات کے کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیا (افریقن نیوز)
  • گھانا میں 8297 کیسز آنے کے باوجود حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ۔ صدر کے مطابق اگرچہ ملک کے تمام بارڈرز بند رہیں گے البتہ  آہستہ آہستہ تعلیمی اداروں کے کھولنے کی طرف غوروخوض جاری ہے۔ اسی طرح سماجی جلوس ، اجلاسات ، جنازہ  شادی بیاہ وغیرہ پر بھی احتیاطی تدبیر کے ساتھ عمل کرتے ہوئے حد 100 افراد تک کی اجازت ہے۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

اطلاعات اعلانات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جون 2020