• 25 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

حیا ایمان کا حصّہ ہے اور عورت کا زیور ہے جس طرح زیور پہنے بغیر کوئی عورت کسی شادی بیاہ کی تقریب میں جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔ اسی طرح ایک احمدی عورت حیا کے زیور کے بغیر گھر سے نکلنے کا خیال بھی دل میں نہیں لاسکتی۔ سیّدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:
قرآن کریم کے حکموں میں سے ایک حکم عورت کی حیا اور اس کا پردہ کرنا بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہاری زینت نامحرموں پر ظاہر نہ ہو۔ یعنی ایسے لوگ جو تمہارے قریبی رشتے دار نہیں ہیں ان کے سامنے بے حجاب نہ ہو جاؤ۔

(خطاب از مستورات جلسہ سالانہ ماریشس 3/دسمبر 2005ء)

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 03؍ ستمبر 2021ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 ستمبر 2021