• 25 اپریل, 2024

میں چاہتی ہوں ربِّ ذوالجلال کی ثنا لکھوں

تراش کر زمیں کے سارے جنگلات سےقلم
میں چاہتی ہوں ربِّ ذوالجلال کی ثنا لکھوں
سمندروں کے پانیوں کو روشنائی مان کر
ہےآرزو خدائے باکمال کی ثنا لکھوں
یہ کم یہ کم رہےاگر مجھےتواتنا اور مانگ کر
ورق ورق پہ حسنِ بے مثال کی ثنا لکھوں
میں رہتی دنیا تک خدا سے زندگانی مانگ لوں
میں مستقل خدائے لازوال کی ثنا لکھوں
محال ہے کہ پھر بھی سب صفات اس کی لکھ سکوں
میں جس قدر بھی حسنِ باکمال کی ثنا لکھوں
ہے اعتراف عجز اپنے دامنِ شعور کا
جنون ہوتو برتَر از خیال کی ثنا لکھوں
وہ دیکھے میری آنکھوں میں تو اپنی ہی طلب ملے
میں آنکھوں میں خدائے ذوالجلال کی ثنا لکھوں

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ جرمنی 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ