• 20 اپریل, 2024

ایک تصحیح

ہم میں سے بعض لوگ بلکہ پڑھے لکھے دوست بھی بعض الفاظ کی جمع کو مزید جمع بنا کر بولتے ہیں جیسے ’اطفال‘، طفل کی جمع ہے، ’خدام‘ خادم کی جبکہ ’انصار‘ ناصر کی جمع ہے مگر بعض دوست اطفالوں ،خداموں اور انصاروں کہہ کر بولتے ہیں جو درست نہیں۔ مؤرخہ 8اکتوبر 2021ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نیشنل اراکین مجلس عاملہ خدام الاحمدیہ کینیڈا کی ورچوئل ملاقات میں ایک مربی صاحب نے ’’خداموں‘‘ کا لفظ استعمال کیا تو پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ’’مربی صاحب کو تو خداموں نہیں کہنا چاہیئے۔‘‘

(ابو سعید ۔ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

’’فساد سے بچو‘‘

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 نومبر 2021