• 23 اپریل, 2024

سالانہ اجتماع و شوریٰ مجلس انصاراللہ سیرالیون

محض اللہ تعالیٰ کے فضل نیز حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری و دعا کے بعد مجلس انصار اللہ سیرالیون نےاپنا سالانہ اجتماع نیز مجلس شوریٰ کے انعقاد کی توفیق پائی۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک۔ جس کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

چونکہ کرونا کی وباء کے بعد یہ پہلا اجتماع منعقد کیا جارہا تھا اس لئے اسکی تعداد کو محدود رکھا جانا لازم تھا۔ لہٰذا مقرر یہ کیا گیا کہ ہر 20 انصار کی تعداد میں سے ایک نمائندہ اجتماع میں شرکت کے لئے آسکتا ہے یعنی کل تجنید کے 5 فیصد

آمد شاملین اجتماع

دُور کے ریجنز سے اجتماع میں شامل ہونے والوں کی آمد کا سلسلہ مؤرخہ 26 نومبر کی شام کو شروع ہو گیا تھا۔ نزدیکی ریجنز اور فری ٹاؤن کے شاملین اجتماع کے دن صبح کے وقت پہنچ گئے تھے۔

پہلا دن
رجسٹریشن

مؤرخہ 27 نومبر کی صبح دس بجے شاملین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی تھی۔ اجتماع میں شامل ہونے والوں کی تصاویر تمام ریجنل ناظمین کی طرف سے پہلے سے موصول ہو چکی تھیں جنکے مطابق انکے ID کارڈ پہلے سے بنا دئے گئے تھے۔

پروگرام اجتماع

11 بجے مقررہ وقت پر اجتماع کا افتتاحی پروگرام مکرم و محترم صدر صاحب مجلس انصاراللہ سیرالیون کی صدارت میں تلاوت ِ قرآن کریم سے شروع ہوا۔ جو کہ حافظ محمود احمد طاہر نے کی۔ بعد ازاں مکرم صدر صاحب انصاراللہ نے کریو زبان میں انصار کا عہد دہرایا اور تمام انصار نے کھڑے ہو کر انکی اقتداء کی اور عہد دہرایا۔ اسکے بعد مکرم و محترم منیر حسین صاحب ریجنل مشنری فری ٹاؤن نے مترنم آواز میں عربی قصیدہ اور اسکا انگریزی ترجمہ پڑھا۔ بعد ازاں مکرم محترم صدر صاحب انصاراللہ نے افتتاحی خطاب فرمایا۔

بعدہ مکرم محمد نعیم اظہر صاحب نائب صدر اول کو شاملین اجتماع کے لئے ہدایات دینا تھیں جسکے لئے انہوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات بر موقع اجتماع انصاراللہ یوکے مؤرخہ 12 ستمبر 2021 کی ریکارڈنگ حضور انور کی آواز میں سنائی اور پھر حاضرین سے پوچھا کہ انہوں نے کیا سنا ہے جس پر متعدد انصار نے سٹیج پر آکر حضور انور کے اس خطاب کا خلاصہ کریو زبان میں سنایا۔ اس پروگرام سے تمام شاملین بہت مستفیض ہوئے۔

علمی مقابلہ جات

افتتاحی پروگرام کے بعد علمی مقابلہ جات کروائے گئے جن میں

1: مقابلہ تلاوت قرآن کریم، جس کے لئے سورۃ الصف رکوع 2 اور سورۃ الجمعہ رکوع 2 مقر ر کئے گئے تھے
2: مقابلہ حفظ قرآن کریم، اس مقابلے کے لئے آخری دس سورتیں یعنی سورۃ الفیل سے الناس تک نیز سورۃ التین مقرر کی گئی تھیں
3: مقابلہ تقریر انگریزی، جسکے عناوین یہ تھے۔ ۱: حضرت محمد ﷺ بطور رحمۃ اللعالمین۔ ۲: حضرت مسیح موعود ؑ کی پیشگوئیاں۔ ۳: ہم یوم مصلح موعود ؓکیوں مناتے ہیں؟۔
4:مقابلہ حفظ ادعیہ یعنی وہ ادعیہ جو ہمیں حضرت خلیفۃ المسیح لخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے برائے خلافت جوبلی پڑھنے کی تحریک فرمائی ہے
5: مقابلہ حفظ عہد انصاراللہ۔ جس میں عہد کے دونوں حصے یعنی کلمہ شہادت اور عہد کے الفاظ شامل تھے
6: مقابلہ دینی معلومات۔ جس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ۱: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے سال 2021 کے خطبات جمعہ ۲: کتاب دینی معلومات کے صفحہ نمبر ۱ سے صفحہ نمبر 64 تک
7: مقابلہ پیغام رسانی۔ جسکے لئے ریجنز کی ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

مندرجہ بالا مقابلہ جات میں سے تلاوت قرآن کریم نیز حفظ قرآن کریم کے مقابلے کے بعد نماز ظہر و عصر اور کھانے کا وقفہ کیا گیا۔

نماز اور کھانے سے فارغ ہونے کے بعد دوبارہ علمی مقابلہ جات شروع کئے گئے جو کہ نماز مغرب تک جاری رہے۔

مجلس سوال و جواب

شام 7بجے نماز مغرب اور عشاء کے 7:30 بجے بعد مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا۔ مکرم مولانا طاہر احمد بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ نے انصار کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

عشائیہ اور شب بخیر۔ رات 9 بجے کھانا کھانے کے بعد کسی قدر چہل قدمی کر کےتمام انصار اپنے اپنے سونے کی جگہ چلے گئے۔

دوسرا دن
بیداری و نماز تہجد

صبح 4 بجے تمام انصار بیدار ہو گئے اور نماز تہجد کے لئے تیاری کرلی۔ 4:30 بجے نماز تہجد اور 5:00 بجے نماز فجر ادا کی گئی اور مکرم مولانا منیر حسین صاحب نے درس قرآن کریم دیا۔

صبح کی سیر

انصار صبح کی سیر کے لئے باہر تشریف لے گئے اور سیر مکمل کرنے کے بعد واپس آکر اپنی اپنی سیر کے حوالے سے مظاہر قدرت کے حوالے سے مضامین لکھے جنکو علمی مقابلہ جات میں شامل کیا گیا۔

اسکے بعد صبح 8:00 بجے انصار کی خدمت میں ناشتہ پیش کیا گیا۔ اور 10:00 بجے ہونے والی مجلس شوریٰ میں شرکت کی تیاری کرنے لگے۔

حاضری: اجتماع میں شامل ہونے والے انصار کی کل تعدادا 248 تھی

نوٹ : مجلس شوریٰ کی رپورٹ علیٰحدہ تیار کی گئی ہے۔

مجلس شوریٰ کے اختتام پر مکرم و محترم سعید الرحمن صاحب امیر و مشنری انچارج سیرالیون نے انعامات تقسیم فرمائے اور اختتامی خطاب فرمایا اور اجتماعی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ مجلس شوریٰ انصاراللہ سیرالیون منعقدہ 28 نومبر 2021

صبح 10:00 بجے مجلس شوریٰ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اسکے بعد مکرم ومحترم صدر صاحب انصاراللہ نے عہد دہرایا اور افتتاحی خطاب فرماکر اجتماعی دعا کروائی۔

بعدہٗ شوریٰ کی تجویز کے طور پر بجٹ پیش کرنے کے لئے سب کمیٹی مقرر کی گئی جسکے چیئر مین آنریبل موئی وائے موموہ صاحب اور سیکریٹری مکرم حسن تیجان صاحب قائد مال مجلس انصاراللہ سیرالیون تھے۔

1: Hon. Moiwai Momoh. Chairman committee
2: Mr. Hassan Tejan. Qaid maal

سب کمیٹی کے اجلاس اور سفارشات کے بعد بجٹ شوریٰ میں پیش کیا گیا جسکی تمام ممبران شوریٰ نے تائید کی۔ اسکے بعد مکرم و محترم سعید الرحمٰن صاحب امیر و مشنری انچارج سیرالیون کی نگرانی میں صدر مجلس انصاراللہ سیرالیون نیز نائب صدر صف دوم کا انتخاب کروایا گیا جسکی رپورٹ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں بھجوا دی گئی ہے۔

حاضری: شوریٰ میں کل حاضری 147 تھی

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل آن لائن سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

ساؤتومے میں جماعت احمدیہ کی مسجد (بیت الرحمٰن) کا افتتاح

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ