• 25 اپریل, 2024

ایک ضروری تصحیح

روزنامہ ’’گلدستہ علم وادب‘‘ کے 13 جنوری 2020ء کے شمارہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پر ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ جس میں آپ کی عمر 74 سال اور پیدائش 1841ء درج ہے۔ اس پر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے تحقیق کروائی ہے۔ اس پر محترم منیر احمد جاوید پرائیویٹ سیکرٹری لندن کا خط خاکسار کو موصول ہوا ہے۔ اس میں یہ ارشاد درج ہے کہ

’’ان کی تحقیق اور دفتر وصیت کا ریکارڈ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی عمر کے بارہ میں یہ کہتا ہے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی عمر بوقت وفات 80 برس تھی اور اس طرح منصب خلافت پر فائز ہونے کے وقت آپ کی عمر 74 برس قرار پائے گی۔ اگر اس سے آپؓ کا سن پیدائش نکالا جائے تو وہ 1834ء بنے گا۔‘‘

حضور انور نے فرمایا ہے کہ
’’اس کے مطابق درستی کر لیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء‘‘

(ایڈیٹر)

(روزنامہ گلدستہ علم و ادب لندن28 فروری 2020ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2020