• 20 اپریل, 2024

تربیتی ریفریشر کورس و جلسہ ہائے یوم مصلح موعود مجلس انصار اللہ سیرالیون

(KONO ریجن میں ریفریشر کورس)

اللہ تعالیٰ کے فضل سےمورخہ 21 تا 23فروری 2020ء کو قیادت تربیت مجلس انصارللہ سیرالیون کے تحت تمام ریجنز میں تین روزہ تربیتی ریفریشر کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفریشر کورس کا مقصد ریجنل مجالس عاملہ کو ان کے کاموں میں فعّال کرنا اور تربیتی اُمور کی طرف توجہ دلانا تھا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں نیشنل عاملہ کے ممبران اور دیگر انصار پر مشتمل وفود نے ملک بھر کے 15 ریجنز کا دورہ کیا اور ریجنل عاملہ کے ممبران کا ریفریشر کورس ہوا۔

ان ریفریشر کورسز میں دستور اساسی کے بیشتر قواعد پر بات ہوئی، بعض بنیادی شعبہ جات کا تعارف کروایا گیااور تیاری و ترسیل ماہانہ رپورٹ کارگزاری بھی سمجھائی گئی۔ اس کے ساتھ قیام صلوٰۃ، تلاوت وتعلیم القرآن اور خطبات امام سننے کی اہمیت پر تقاریر ہوئیں۔ان ریفریشر کورسز کی کل حاضری 176 رہی۔

اس کے علاوہ ان ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعودؓ بھی منعقد کروائے گئے۔کل 147مجالس میں جلسہ جات کا انعقاد ہوا اور کل حاضری 1774رہی۔


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2020