• 25 اپریل, 2024

ایک پاک جماعت بنانا، اللہ کا منشاء ہے

• یہ زمانہ بھی روحانی لڑائی کا ہے۔ شیطان کے ساتھ جنگ شروع ہے۔ شیطان اپنے تمام ہتھیاروں اور مکروں کو لے کر اسلام کے قلعہ پر حملہ آور ہو رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اسلام کو شکست دے مگر خداتعالیٰ نے اس وقت شیطان کی آخری جنگ میں اس کو ہمیشہ کے لئے شکست دینے کے لئے اس سلسلے کو قائم کیا ہے۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ 16 جدید ایڈیشن)

• مبارک وہ جو اس کو شناخت کرتا ہے۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ 16 جدید ایڈیشن)

• اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ وہ دنیا کو تقویٰ اور طہارت کی زندگی کا نمونہ دکھائے اسی غرض کے لئے اس نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے وہ تطہیر چاہتا ہے اور ایک پاک جماعت بنانا اس کا منشاء ہے۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ83 جدید ایڈیشن)

• ہماری جماعت اگر جماعت بننا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ ایک موت اختیار کرے۔ نفسانی امور اور نفسانی اغراض سے بچے اور اللہ تعالیٰ کو سب شے پر مقدم رکھے۔ بہت سی ریاکاریوں اور بیہودہ باتوں سے انسان تباہ ہو جاتا ہے۔

(ملفوظات جلد سوم صفحہ 458 جدید ایڈیشن)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ گنی کناکری 2022ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2023