• 16 اپریل, 2024

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ترجمے

نوٹ:حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کےدرس القرآن سے حضرت مولانا میر محمد سعید قادری حنفی احمدی امیر مجلس انجمن حیدرآباد دکن وممبر مجلس معتمدین صدرانجمن احمدیہ قادیان نے قرآن کریم کا ترجمہ تیار کیا ہے۔جس میں قرآن کریم کی 113 سورتوں کے آغاز پر آنے والی بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا ترجمہ ہر سورۃ کی مناسبت سے درج کیا ہے۔ قارئین کی دلچسپی اور ازدیادِ ایمان کی خاطر یہاں دیا جارہاہے۔

(ایڈیٹر)

  • میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس کے نام کی مدد سے جس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں، جو بے مانگے دینے والا، سچی محنتوں کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔

(الفاتحہ)

  • میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اس سورۃ کو اس کے نام کی مدد سے جو تمام صفات کاملہ کا جامع، بلادرخواست دینے والا، سچی محنتوں کا ضائع نہیں کرنے والا ہے۔

(البقرہ)

  • میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس کا نام لے کر جس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں، جو بے مانگے دینے والا، سچی محنتوں کو ضائع نہیں کرنے والا۔

(آل عمران)

  • سورۂ نساء پڑھنا شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا مہربان ہے۔

(النساء)

  • میں پڑھنا شروع کرتا ہوں بسبب عظمت نام اللہ تعالیٰ کے جو رحم بلامبادلہ کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔

(المائدہ)

  • ہم سورۂ انعام کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس عظیم الشان اللہ کے اسم شریف سے جو رحم بلامبادلہ کرنے والا اور محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔

(الانعام)

  • بسبب عظمت نام اللہ تعالیٰ کے جو رحمٰن الرحیم ہے اُسی کے نام سے پڑھنا شروع کیا جاتا ہے۔

(الاعراف)

  • ہم سورۂ انفال کو اس اللہ کے اسم شریف سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو تہیّۂ اسباب کرنے والا ہے اور اسبابوں پر عمل کرنے والوں کو نتیجہ دینے والا ہے۔

(الانفال)

  • اس اللہ کے نام سے جو ساری صفاتِ کاملہ سے موصوف اور بالکل بدیوں سے منزہ ،بلامبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے ۔ہم اس سورت کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔

(یونس)

  • سورۂ ہود کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو تمام صفات سے موصوف ہے اور سب برائیوں سے پاک، بلامبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے۔

(ہود)

  • ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورۂ یوسف کو اس اللہ کے نام سے جو تمام خوبیوں کا جامع ہے ،سب عیبوں سے پاک، بے محنت انعام دینے والا ،محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔

(یوسف)

  • اس کتاب کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن الرحیم ہے۔

(الرعد)

  • سورہ ابراہیم کو اُس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو تمام محامد کا موصوف اور رحم بے سبب کرنے والا اور اسباب کا نیک بدلہ دینے والا ہے۔

(ابراہیم)

  • ہم اس سورت کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ ہی کے نام سے جو رحمٰن الرحیم ہے۔

(الحجر)

  • ہم سورۂ نحل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے جلال و جمال والے نام سے جو رحمٰن الرحیم ہے۔

(النحل)

  • ہم سورۂ بنی اسرائیل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(بنی اسرائیل)

  • ہم سورۂ کہف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الکہف)

  • ہم اس کتاب کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بے سبب بھی دیتا ہے اور سبب سے بھی دیتا ہے۔

(مریم)

  • ہم اس سورۃ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں تمام محامدوں سے موصوف اور تمام عیبوں سے پاک ذات اللہ کے نام سے جو بے محنت رحم فرمانے والا اور محنت کا بھی بڑا صلہ دینے والا ہے۔

(طٰہٰ)

  • ہم سورۃ الانبیاء کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس کے نام سے جو سب خوبیوں کا مالک تمام عیبوں سے پاک ہے ،بےخدمت بھی سب کچھ دیتا ہے، خدمت کا بھی خوب صلہ عنایت فرماتا ہے۔

(الانبیاء)

  • ہم سورۃ الحج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جو بےذریعہ دینے والا اور ذریعوں کو نہیں ہٹانے والا ہے۔

(الحج)

  • ہم سورۂ مومنون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو محض فضل سے سب کچھ دینے والا اور محنت کا بھی ضائع نہیں کرنے والا۔

(المومنون)

  • ہم سورۃ النور کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو سب خوبیاں ہی رکھتا ہے اور بُرائیوں سے بالکل پاک ہے اور محض فضل سے رحم فرمانے والا اور محنت کا بدلہ بھی دینے والا ہے۔

(النور)

  • ہم سورۂ فرقان کو اللہ کے نام نامی اور اسم گرامی سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الفرقان)

  • ہم سورۃ شعراء کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو بےمحنت بھی دے دیتا ہے اور محنت کو بھی ضائع نہیں کرتا۔

(الشعراء)

  • ہم سورۂ نمل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(النمل)

  • ہم سورۂ قصص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن الرحیم ہے۔

(القصص)

  • اس سورۂ عنکبوت کو ہم اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(العنکبوت)

  • ہم سورۂ روم کو اللہ کے باعظمت و جلال نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے محض فضل سے سب کچھ کر دیا اور مالک و رحیم ہونے کے سبب سے سب کچھ کر دے گا۔

(الروم)

  • ہم سورۂ لقمان کو (اس) اللہ جامع جمیع کمال کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے تمام اسباب مہیا کر دیئے اور محنت کرنے والوں کو صلہ دینے کو تیار ہے۔

(لقمان)

  • ہم سورۂ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(السجدہ)

  • ہم سورۂ احزاب کو اللہ جلّ شانہٗ کے اسم شریف سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو بے محنت انعام دینے والا محنت کا صلہ عطا فرمانے والا ہے۔

(الاحزاب)

  • ہم سورۂ سبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو جلال و جمال کا مالک اور رحمٰن و رحیم کی صفت سے موصوف ہے۔

(سبا)

  • ہم سورۂ فاطر کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(فاطر)

  • ہم سورہ یٰسٓ کو اللہ کے بابرکت نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(یٰس)

  • ہم سورۂ صافات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے باعظمت نام سے جس نے سب ہی کچھ مہیا کر دیا اور ہر قسم کی محنت کا صلہ دینے کو تیار ہے۔

(الصافات)

  • ہم سورۂ صٓ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(صٓ)

  • ہم سورۂ زمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الزمر)

  • ہم سورۂ مومن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمٰن اور رحیم کے نام سے۔

(المؤمن)

  • ہم سورۂ سجدہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں باعظمت و شان اللہ کے نام سے جس نے سب کچھ دیا جو چاہئے تھا مخلوق کو اور سب کچھ دے گا باعتبار نتیجوں کے جو چاہئے مخلوق کو۔

(حٰمٓ السجدہ)

  • ہم سورہ شوریٰ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس عظیم الشان اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الشورٰی)

  • ہم سورہ زخرف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الزخرف)

  • ہم سورۂ دخان کو پڑھنا شروع کرتے ہیں صاحبِ جلال و جمال اللہ کے اسم شریف سے جس کا مظہر رحمٰن و رحیم ہے۔

(الدخان)

  • ہم سورۂ جاثیہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جو بلامبادلہ رحم کرنے والا سچی کوشش کو بے کار نہیں کرنے والا ہے۔

(الجاثیہ)

  • ہم سورۂ احقاف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس بابرکت اللہ کے نام سے جو سب کچھ دے چکا ہے اور نتیجے دینے کو بھی تیار ہے۔

(الاحقاف)

  • ہم سورۂ محمد کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم شریف سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(محمد)

  • ہم سورۂ فتح کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس کے نام سے جس نے سب تدبیریں پہلے سے بنا رکھی ہیں سچی کوشش کا بدلہ دیا۔

(الفتح)

  • ہم سورۂ حجرات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس باعظمت اللہ کے اسم شریف سے جس نے رسول اللہ کے مصاحبوں کو آگے سے چن رکھا اور جن کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔

(الحجرات)

  • ہم سورۂ قٓ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے قیامت کی خبر پہلے سے دے رکھی ہے اور نیک کوشش کے بدلہ کا وعدہ فرما رکھا ہے۔

(ق)

  • ہم سورۂ ذاریات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے ہر ایک شے کے اسباب پہلے سے مہیا کر رکھے ہیں اور ان کے نتائج کو موجود کرنے والا ہے۔

(الذاریات)

  • ہم سورۂ طور کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو قسموں کو دلائل کے رنگ میں پہلے سے رکھ چکا اور جو دعووں کے نتیجوں کو پیش کرنے والا ہے۔

(الطور)

  • ہم سورۂ نجم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جس نے نجم الھدٰی کو بنایا اور اس کی پیروی کرنے والوں کو نتائج سے محروم نہ رکھا۔

(النجم)

  • ہم سورۂ قمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جس نے رسول اللہ کی حقانیت اور نبوت ثابت کرنے کو علم ہیئت میں چاند کے ٹکڑوں کا گرتے رہنا پہلے سے ثابت کر رکھا ہے اور اس کا ثبوت رسول اللہ کے وقت بھی دیا۔

(القمر)

  • ہم سورۂ رحمٰن کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے سے نیک راہ سکھلانے والا ہے اور عمل کرنے والوں کو نیک نتیجے دینے والا ہے۔

(الرحمٰن)

  • ہم سورۂ واقعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے اسم شریف سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الواقعہ)

  • ہم سورۂ حدید کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے پہلے حدید کو پیدا کیا پھر اس کے نتائج دکھلائے۔

(الحدید)

  • ہم سورۂ مجادلہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام سے جو سب واقعات کو پہلے ہی سے جانتا ہے اور عدل و انصاف سے فیصلے فرماتا ہے اور عاجزی کو بہت پسند فرماتا ہے۔

(المجادلہ)

  • ہم سورۂ حشر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے سب انتظام پہلے ہی سے کر رکھے تھے اور سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔

(الحشر)

  • ہم سورۂ ممتحنہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے ہی سے تجویز بتانے والا ہے، نیک انجام کرنے والا ہے۔

(الممتحنہ)

  • ہم سورۂ صف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الصف)

  • ہم سورۂ جمعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے اگلی اور پچھلی جماعتوں کو پہلے سے نیک بنا رکھا ہے اور ان کی نیک کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے۔

(الجمعہ)

  • ہم سورۂ منافقون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(المنافقون)

  • ہم سورۂ تغابن کو اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(التغابن)

  • ہم سورۂ طلاق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے۔

(الطلاق)

  • ہم سورۂ تحریم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(التحریم)

  • ہم سورۂ ملک کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الملک)

  • ہم سورۂ قلم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(القلم)

  • ہم سورۂ حاقہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس کے پاس سچا علم ہے قیامت کا اور وہ اس کے نتیجوں سے بھی خبر دینے والا ہے۔

(الحاقہ)

  • ہم سورۂ معارج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(المعارج)

  • ہم سورۂ نوح کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(نوح)

  • ہم سورۂ جنّ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الجنّ)

  • ہم سورۂ مزمل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عابدوں کو پہلے ہی سے سمجھ دے رکھی ہے اور ان کی سچی کوشش کا بدلہ بھی دینے والا ہے۔

(المزمل)

  • ہم سورۂ مدثر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جس نے عاشقوں کو پہلے ہی سے سمجھ دے رکھی ہے اور ان کی سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔

(المدثر)

  • ہم سورۂ قیامہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم مبارک سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(القیامہ)

  • ہم سورۂ دہر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جس نے انسان کو سمیع و بصیر بنایا اور اس کے نیک اعمال کو نیک نتیجہ دینے والا ہے۔

(الدھر)

  • سورۂ مرسلات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو تمام اسبابوں کو مہیا کرنے والا اور نیکوکاری اور بدکاری کا بدلہ دینے والا ہے۔

(المرسلات)

  • ہم سورۂ نبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(النبا)

  • ہم سورۂ النّازعات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(النازعات)

  • ہم سورۂ عبس کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(عبس)

  • ہم سورۂ تکویر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(التکویر)

  • ہم سورۂ انفطار کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الانفطار)

  • ہم سورۂ تطفیف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمٰن اور رحیم ہے۔

(المطفّفین)

  • ہم سورۂ انشقاق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الانشقاق)

  • ہم سورۂ بروج کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(البروج)

  • ہم سورۂ طارق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الطارق)

  • ہم سورۂ اعلیٰ کو اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے پڑھنا شروع کرتے ہیں۔

(الاعلیٰ)

  • ہم سورۂ غاشیہ کو اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الغاشیہ)

  • ہم سورۂ فجر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الفجر)

  • ہم سورۂ بلد کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس بابرکت اللہ کے نام سے جس نے نیک بننے کے لئے سب ضروری سامان مہیا کئے اور ان سے کام لینے والوں کو اب بھی نیک بدلہ دینے کے لئے تیار ہے۔

(البلد)

  • پڑھنا شروع کرتے ہیں ہم اللہ کے نام سے جو بڑا رحمٰن و رحیم ہے۔

(الشمس)

  • ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورۃ اللیل کو اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(اللیل)

  • ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الضحیٰ)

  • ہم سورۂ انشراح کو اس بابرکت اللہ کے اسم مبارک سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمٰن و رحیم ہے.

(الم نشرح)

  • اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(التین)

  • ہم سورۂ علق کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس باعظمت اللہ کے نام پاک سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(العلق)

  • ہم سورۂ قدر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک کی مدد سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(القدر)

  • اُس بابرکت اللہ کے اسم شریف کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(البینہ)

  • ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورۂ زلزال کو اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(الزلزال)

  • ہم سورۂ عادیات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ بزرگ کے اسم شریف سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(العادیات)

  • اُس بابرکت اللہ کے اسم شریف سے پڑھتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(القارعہ)

  • اُس بابرکت اللہ کے اسم شریف سے پڑھتا ہوں جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(التکاثر)

  • ہم سورۂ عصر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمٰن اور رحیم ہے۔

(العصر)

  • اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(الہمزہ)

  • ہم سورۂ فیل کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ رحمٰن و رحیم کے نام کی مدد سے۔

(الفیل)

  • ہم سورۂ قریش کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام کی مدد سے جو رحمٰن و رحیم ہے۔

(قریش)

  • اللہ کے نام کی برکت سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اوّل سے قریش کو مالا مال کر رکھا تھا اور عمل کرنے والوں کو نتیجہ دینے والا ہے۔

(الماعون)

  • اُس بابرکت اللہ کے نام سے جس نے فیض بے منت اور بے انتہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلے سے جاری فرما رکھے ہیں اور عملی نتیجے بھی بےحد دیتا ہے۔

(الکوثر)

  • میں اُس اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اپنی عبادت کی مجھے پہلے سے سمجھ دے رکھی ہے اور عمل پر اس کا نتیجہ دینے والا ہے۔

(الکافرون)

  • میں اس باعظمت اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس کی مددیں دل سے میرے لئے ہو چکی تھیں عمل پر اس کا ظہور کرنے والا ہے۔

(النصر)

  • اس اللہ کے نام کی برکت سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو ہر قسم کے لہب و ہلاکت سے بچانے والا نیک و بد کوشش کا نتیجہ دینے والا ہے۔

(اللّہب)

  • ہم اللہ کے اسم شریف کی مدد سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے یکتائی اور بے نیازی مقدر کر رکھی تھی عملی طور پر یکتا و بے نیاز بنا دیا۔

(الاخلاص)

  • اُس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جو ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت کو پہنچانے والا ہر ایک بُرائی سے بچانے والا۔

(الفلق)

  • ہم اس دعا کو بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتے ہیں جس نے رحمانیت سے ہمارے لئے دعائیں مقدر کر رکھی تھیں اور عمل کے بعد ہمیں اس کے نتائج سے مالا مال فرمائے گا۔

(النّاس)

(قرآن کریم ازدرس قرآن حضرت خلیفۃالمسیح الاول حافظ الحاج محدث فقیہ صوفی حکیم الامۃ مولانا اعظم مولوی نورالدین قدس سرہ الشریف
ترجمہ حضرت مولانا میرمحمدسعید قادری حنفی احمدی میرمجلس احمدیہ حیدرآباد دکن وممبرمجلس معتمدین صدرانجمن احمدیہ قادیان)

(فرخ شاد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 4 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2020