• 18 اپریل, 2024

مقابلہ پیدل چلنا جامعۃ المبشرین گھانا

خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مؤرخہ 25 فروری 2021 مقابلہ پیدل چلنے کا انعقاد ہوا۔ اس مقابلہ میں کل 64 طلباء نے حصہ لیا۔ طلباء کو زیادہ سے زیادہ اڑھائی گھنٹے میں جامعۃ المبشرین کے فٹ بال پارک کے چالیس چکر لگانے تھے۔ ریس کو کامیاب بنانے کے لیے ذیل میں درج شعبہ جات متحرک تھے۔

ڈسپلن، عمومی نگرانی، آب رسانی، طبی امداد، ریکارڈ و نتائج اور ریفریشمنٹ ۔ان تمام شعبہ جات کی نگرانی اساتذہ جامعہ نے کی۔

مقابلہ کے آغاز سے قبل مکرم پرنسپل صاحب نے دعا کروائی اور وسل بجا کر مقابلہ شروع کروایا۔

اس مقابلہ کے نتائج حیران کن طور پر بہترین رہے۔ تمام طلباء ما سوائے ایک اپنا ہدف دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

مقابلہ میں پہلےنمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم ظفراللہ خان صاحب کا تعلق گھانا سے ہے۔ انکا وقت ایک گھنٹہ چودہ منٹ رہا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم محمد احمد صاحب بھی گھانا سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکا وقت ایک گھنٹہ چودہ منٹ اور سینتالیس سیکنڈ رہا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علم یونس کمال دین بھی گھانا سے ہیں۔ انکا وقت ایک گھنٹہ پندرہ منٹ رہا۔ چوتھے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم عبد اللہ کوبنا صاحب بھی گھانا سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ اور سینتالیس سیکنڈز میں اپنا ہدف پورا کیا۔ پانچویں نمبر پر بھی گھانا کے طالب علم رہے جن کا نام مکرم بانچے عبدالوارث صاحب تھا ۔ انکا وقت ایک گھنٹہ سولہ منٹ رہا۔ ریس کے دوران طلباء کو ٹافیاں اور پانی مہیا کیا گیا۔ مجموعی طور پر امانت گروپ پہلے نمبر پر رہا۔

اللہ تعالی تمام طلباء کے علم و صحت میں برکت دے اور اسی طرح تمام اساتذہ کو بھی بھرپور توانائی اور صحت کے ساتھ خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

٭…٭…٭

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2021