• 18 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 07 جون 2020ء

ایرانی صدر نے عوام سے احتیاط کی اپیل کی/ ایران میں شادی کی تقریب سے کورونا کا پھیلاؤ/چین نے قرطاس ابیض شائع کردیا/افغانستان میں کورونا کی صورتحال  پر تشویش/اٹلی میں مزید کیسز کا انکشاف/انگلش پریمئر لیگ کی بحالی/ترکی میں مزید اموات/قازکستانی صدر  کےسیکرٹری کو کورونا/روس میں کتاب میلہ میں لوگوں کی شرکت/انڈونیشیا میں  کورونا کی تعداد میں اضافہ/سری لنکا میں ٹورازم  پھر بحال/پولینڈ میں لاک ڈاؤن ختم/ جنوبی کوریا میں ہوم ڈلیوری سے کورونا کا پھیلاؤ/فرانس میں مردہ خانے ختم/ہندوستان میں کورونا متأثرین کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی/لائبیریا میں  فلائٹ آپریشن کھلنے لگے / کیمرون میں مریض ہسپتال سے بھاگ گئے / جنوبی افریقہ میں کورونا سے اموات میں اضافہ

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :69لاکھ20ہزار                       اموات: 4 لاکھ1ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,203,995
یورپ 2,249,999
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 623,684
جنوب مشرقی ایشیا 350,542
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 190,236
افریقہ 131,324

تفصیل ممالک بلحاظ براعظم

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1886794 109038 28922 1127
  برازیل 614941 34021 30925 1473
  روس 458689 5725 8855 197
  برطانیہ 283315 40261 1650 357
  ہندوستان 246628 6929 9971 287
  ترکی 168340 4648 930 18
  پاکستان 98943 2002 4960 67
  مصر 32612 1198 1497 32
  جاپان 17141 916 38 2
افریقہ موجودہ متأثرین: 97 ہزار 3 سو
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  جنوبی افریقہ  45973 952  2539 44
  نائجیریا 12233  342  389 9
  الجیریا 10050  698  115 8
  گھانا 9462  44  294 2
  مراکش 8151  208  80 0

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 31لاکھ 1ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 5لاکھ 1ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل میں 2لاکھ 77ہزار ہے۔ جبکہ  میں روس 2 لاکھ 26ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 28ہزار رہی۔ اسی طرح  اموات میں 5ہزار 6سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • چین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہوئے ایک تفصیلی  قرطاس ابیض شائع کیا ہے جس میں  یہ بین طور پر بتایا گیا ہے کہ  یہ وائریس پہلی دفعہ 27 دسمبر کو ووہان کے ایک ہسپتال میں انکشاف ہوا جو اولا نمونیہ کے طور پر سامنے آیا البتہ بعد ازاں 19 جنوری کو اس کے   دیگر انسانوں میں پھیلنے کا معلوم ہوا۔ (Business Today)
  • افغان انتظامیہ نے ملک گیر کورونا سے بڑھنے والے متأثرین کی تعداد پر انتہائی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے  عالمی ادارہ صحت کو  توجہ دلائی ہے۔(الجزیرہ)
  • اٹلی میں  مزید نئے کورونا متأثرین کا انکشاف ، اور روم کے ایک ہی ہسپتال میں  2 درجن سے زائد کیسز کا  آنا  تشویشناک     ہے۔(الجزیرہ)
  • انگلش پریمئر لیگ 17 جون سے شروع ہونے جارہی ہے ، اس سے پہلے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کروالئے گئے ہیں جو سب کے سب منفی آئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • ترکی میں مزید 21 اموات کے بعد کل تعداد 4669 ہوگئی ہے۔جس کے بعد ملک میں احتیاطی تدابیر کی طرف حکام بہت زیادہ زور دینے لگ گئے ہیں۔البتہ ملک گیراب لاک ڈاؤن آہستہ آہستہ ختم  بھی کردیا گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • قازکستان صدر  کے  سیکرٹری  میں کورونا کے انکشاف کے  بعد صدر کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر شروع کردی گئی ہیں۔البتہ حکام کے مطابق صدر معمول کے مطابق اپنے کام کر رہے ہیں۔اور بالکل صحت مند ہیں۔ملک میں تقریبا ساڑھے 12 ہزار  کیسز اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں (الجزیرہ)
  • روس  کے شہر میں ماسکو میں گزشتہ دنوں ہونے والے کتاب میلہ میں   عوام کی بھرپور شرکت ، واضح رہے کہ کورونا سے شدید متأثرہ ممالک میں شامل ہونے کے باوجود ایسے  اجتماعات رو س میں منعقد ہورہے ہیں۔ البتہ اس دفعہ ہونے والے اس کتاب میلہ میں بھرپور حفاظتی قدامات کئے گئے  جن میں ماسک پہننا اور سپرے وغیرہ کرنا بھی شامل ہے۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں بھی حال ہی میں کورونا سے متأثرین میں  کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جن کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جبکہ کل تعداد 30 ہزار ہوچکی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں کورونا امدادی سرگرمیوں کیلئے  47 بلین ڈالرز  دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • سری لنکا میں ٹورازم کی انڈسٹری انتہائی متأثر ہوئی ہے جس کے بعد اب حکومت نے اسے اگست سے دوبارہ فعال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ حکام کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور ٹیسٹ وغیرہ کرنے کے بعد ہی یہ سب ممکن کیا جائے گا۔(الجزیرہ)
  • ایرانی صدر حسن روحانی نے ملکی معیشت کی  بحالی کی بابت  واضح کیا ہے کہ کورونا  کے باعث حالات کی وجہ سے جہاں دوسری لہر کے آنے کا خدشہ موجود ہے وہیں ہماری اکانومی کا پہیہ جام ہونے کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا سب کچھ کھلا ہے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ایک شادی کی تقریب سے کئی کورونا کیسز کا انکشاف ہوا جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔(الجزیرہ)
  • پولینڈ نے ملک گیر جاری لاک ڈاؤن کے بعد  ختم ہونے والے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن  کو 16 جون سے دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے(الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا میں نئے سامنے آنے والے کیسز کا باعث مختلف اشیاء کی Home Delivery ہے  جو بعض طبی کمپنیوں کی طرف سے جاری ہے۔ ان کارکنان میں اکثریت کی  عمر 60 سال سے زائد ہے۔(الجزیرہ)
  • فرانس میں  کورونا  کی شدت میں کمی کے بعد سبزی مارکیٹ اور اس طرح کے دیگر مقامات پر قائم مردہ خانوں کو اب ختم کردیا گیا ہے۔(RFI)
  • ہندوستان میں کورونا سے تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث اب یہ تعداد اٹلی کی تعداد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ دن 9887 نئے کیسز سامنے آئے(الجزیرہ)
  • افریقی ملک  لائبیریا نے کورونا پر قابو پانے کا دعوی کیا ہے اور اب چند تک ملک گیر ائرپورٹ اور ہوٹل کھولنے کی طرف توجہ ہے ، اسی طرح انٹرنیشنل سفر وغیرہ بھی جلد جاری کردئے جائیں گے۔(الجزیرہ)
  • کیمرون میں   کورونا کے خدشہ کے باعث مریض ہسپتالوں سے بھاگنے لگے۔ جس پر انتظامیہ نے خبردار کیا کہ طبی امداد نہ ملنے پر مریضوں کو کئی اور مسائل بھی ہوسکتے۔(en.as)
  • جنوبی افریقہ میں کورونا سے جہاں تعداد میں اضافہ ہورہا وہیں لاک ڈاؤن کھولنے سے مشکلات بڑھنے لگ گئیں۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ انہیں دارالحکومت کیپ ٹاؤن کی زیادہ فکر لاحق ہے جہاں اموات کی تعداد  651ہے جبکہ پورے ملک میں اموات 848 ہے۔(en.as)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جون 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ