• 19 اپریل, 2024

پروگرامز عید الفطر، کینیا

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کینیا ہر سال اسلامی روایات اور اخوت و محبت کے مظاہرے کے ساتھ عید الفطر مناتی ہے اور عید کی حقیقی روح کے مطابق غرباء یتامی مساکین اور غیر مسلموں کو بھی اپنی خوشی میں شامل کر کے ملک میں یک جہتی کے جذبے کو مستحکم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

اس سال بھی جماعت احمدیہ کینیا کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی احمدی جماعتوں نے سادگی کی شاندار روایات اورتشکر و تحمید کے جذبات کے ساتھ پورے ملک میں عید الفطر منائی۔ اس مبارک موقع پر کینیا کے مختلف ریجنز میں ہونے والی تقریبات کی مختصر رپورٹ قارئین الفضل کی خدمت میں بغرض ِدعا پیش ہے۔

کینیا میں عید الفطر 2/مئی بروز سوموار منائی گئی۔ کینیا کےتمام ریجنز کی جماعتوں نے 96 مقامات پر نماز عید ادا کرنے کی سعادت حاصل کی جس میں تقریبا 8ً ہزار احمدی مردوزن اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریباً ہر جگہ نماز عید کے بعد اجتماعی کھانے کا بندوبست کیا گیا جس میں غیر از جماعت مہمانوں سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائےِزندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نیز سٹریٹ چلڈرن کو مدعو کیا گیا اس طرح مختلف جماعتوں میں چار سو کے قریب مہمانانِ کرام اس خوشی میں شامل ہوئے۔کئی جماعتوں میں اس موقع پر مہمانان کرام اور سرکاری افسران کو جماعتی لٹریچر بھی تحفةً دیا گیا جسے معزز مہمانوں نے بہت خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا گیا اس کے علاوہ بہت سی جماعتوں میں نقدی اور اشیاء خوردونوش سے ضرورت مندوں کی مدد کی گئی۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق 600 خاندانوں کو اشیائےِ خوردونوش کے پیکٹ بنا کر دیئے گئے۔متعدد مقامات پر اس دن اطفال خدام اور لجنہ و ناصرات نے اپنے اپنے پروگرام کے مطابق مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا الغرض احباب جماعت احمدیہ کینیا نے بتوفیق باری تعالی عید الفطر کاتہوار بھر پور اسلامی روایات کے ساتھ منایا اور اس پر اللہ تبارک و تعالی کی حمد و ثناء اور شکر بجا لانے کی توفیق پائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ بِا للّٰہِ التَّوْفِیْق

(رپورٹ: احمد عدنان ہاشمی۔ نمائندہ الفضل آن لائن، کینیا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ