ترکی میں متأثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز/یورپی یونین نے بارڈرز کھول دئے/آسٹریلیا میں دوبارہ لاک ڈاؤن/برازیلی صدر کورونا کا شکار/کورونا ہوا سے بھی پھیل سکتا ہے/جنوبی افریقہ میں مزید 8900 نئے کیسز /روس میں مزید 6500 کیسز
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ16لاکھ33ہزار اموات: 5لاکھ38ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 5915551 |
یورپ | 2791102 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 1171040 |
جنوب مشرقی ایشیا | 947519 |
افریقہ | 369928 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 229590 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 2877238 | 129643 | 43686 | 235 |
2 | برازیل | 1603055 | 64867 | 26051 | 602 |
3 | روس | 719665 | 22252 | 22252 | 467 |
(Worldometer.info) | |||||
افریقہ |
کل متأثرین: 4لاکھ 93ہزار اموات: 11ہزار 6سو ریکور ہونے والے: 2 لاکھ37ہزار (BBC) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 205721 | 3310 | – | – |
2 | مصر | 76222 | 3422 | – | – |
3 | نائجیریا | 29286 | 645 | – | – |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد1لاکھ16ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 63لاکھ20ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ10لاکھ62ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ میں9لاکھ24ہزار جبکہ روس میں 4 لاکھ63ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک97 ہزار 8 سوکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں1ہزار7سوکااضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- ترکی میں متأثرین کورونا کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ۔ اب تک کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 1200 کا اضافہ ہوچکا ہے۔ (الجزیرہ)
- یورپی یونین نے مزید 15 ممالک کیلئے بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ مگر ان تمام ممالک میں امریکہ کہیں شامل نہیں ہے۔ کیونکہ امریکہ میں شرح اموات بڑھتی چلی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)
- آسٹریلیا میں مزید 5 ملین سے زائد شہریوں پر لاک ڈاؤن لاگو کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے جس کی وجہ آسٹریلیا میں کورونا مریضوں میں مزید اضافہ ہے۔ جس کے باعث اب چھ ہفتے کےلاک ڈاون کا نفاذ کیا جائے گا۔ (الجزیرہ)
- برازیلی صدر بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ برازیل میں متأثرین کورونا کی تعداد میں انتہائی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور اس بابت صدر کی طرف سے اپنائے گئے حفاظتی اقدامات پر بھی عوام کو انتہائی شدید غم و غصہ ہے۔ (الجزیرہ)
- عالمی ادارہ ٔ صحت کے تقریباً 200 سے زائد ڈاکٹرز نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائریس کا پھیلاؤ ہوا سے بھی ممکن ہے۔اگرچہ پہلے ادارہ اس سے متضاد رائے رکھتا رہا ہے۔ (الجزیرہ)
- جنوبی افریقہ میں متأثرین کورونا کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارتِ صحت نے گزشتہ دنوں مزید نئے 8900 کیسز کا انکشاف کیا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ تعداد گوٹنگ صوبہ میں سامنے آئی ہے۔ (الجزیرہ)
- روس میں مزید 6500 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد اب 6 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 5 سو ہے۔ (الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)