07اگست2020ء
میکسکو میں شرح اموات بڑھنے لگی/ناروے میں مزید نئے کیسز/سپین میں 30 ہزار افراد لاک ڈاؤن میں قید/شام میں کورونا کا انتہائی خدشہ/روسی ویکسین کی دریافت جاری
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ91لاکھ27ہزار اموات: 7لاکھ15ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 10135322 |
یورپ | 3477225 |
جنوب مشرقی ایشیا | 2428584 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) | 1610798 |
افریقہ | 848053 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 353564 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
درجہ | ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) |
1 | امریکہ | 4781612 | 157357 | 53373 | 1307 |
2 | برازیل | 2859073 | 97256 | 57152 | 1437 |
3 | ہندوستان | 2027074 | 41585 | 62538 | 886 |
افریقہ | کُل متأثرین: 10لاکھ9ہزار اموات:22ہزار1سو ریکور ہونے والے :6لاکھ91ہزار (BBC) |
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 529877 | 9298 | – | – |
2 | مصر | 95006 | 4951 | 131 | 20 |
3 | نائجیریا | 44890 | 927 | – | – |
دنیا بھر میں اب تک اس وائرس RECOVER ہونے والوں کی کُل تعداد 1 کروڑ 15لاکھ90ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ22لاکھ50ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ میں15لاکھ98ہزار جبکہ ہندوستان میں13لاکھ78ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 40ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں6ہزارکا تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- میکسکو میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جو کہ دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔حکومت کو ناقص پالیسیوں پر کافی تنقید کا سامنا ہے(الجزیرہ)
- کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ناروے میں حکومت نے اپنے شہریوں کو ملک سے باہر ہر قسم کے سفر سے منع کردیا گیا ہے۔ناروے میں اب تک 9468 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔(الجزیرہ)
- سپین نے ملک گیر تقریبا 30 ہزار افراد پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا ہے۔یہ لاک ڈاؤن 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔(الجزیرہ)
- شام میں کورونا انتہائی شدت سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ روز 999 نئے کیسز کا سامنا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیسٹوں کی تعداد سے زیادہ متأثرین کا خدشہ ہے۔(الجزیرہ)
- روسی ساختہ ویکسین کی تیاری جاری ہے جو کہ جلد ہی رجسٹرڈ کردی جائے گی جس کے بعد مارکیٹ میں خریدوفروخت کی جاسکے گی۔(الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)