• 25 اپریل, 2024

مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ چالیسویں سالانہ اجتماع کا پہلا دن

مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ چالیسویں سالانہ اجتماع کا پہلا دن
(منتظم رپورٹنگ۔ منور علی شاہد)

1979 میں انصاراللہ جرمنی کا پہلا اجتماع فرینکفرٹ کی نور مسجد میں منعقد ہوا تھا اور اس سال کے بعد سے  اللہ کے فضل سے سالانہ اجتماعات کا سلسلہ جاری  ہے۔سال رواں 2021 میں مجلس انصاراللہ جرمنی کا منعقد ہونے والا چالیسواں سالانہ اجتماع ہے جس کا آج پہلا دن تھا۔ یہ سالانہ اجتماع مئی مارکیٹ من ہائم میں چھ اور سات نومبر بروز ہفتہ،اتوار کو منعقد ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال بوجہ کوویڈ19 عالمی پابندیوں کے باعث اجتماع منعقد نہ ہوسکا تھا۔ یہ اجتماع گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والے اجتماعات سے بہت مختلف تھا اور کرونا وبا کی وجہ سے حکومتی پالیسی کے تابع طبی اور سماجی احتیاطوں کے ساتھ منعقد ہوا اور اجتماع انتظامیہ کو زائد اور مخصوص انتظامات بھی کرنے پڑے۔انہی مخصوص حالات کے سبب صف دوم کے انصار کو زیادہ سے زیادہ شامل ہونے کی تحریک کی گئی تھی

اجتماع کمیٹی کے منظورشدہ پروگرام کے مطابق آج صبح اجتماع پر آنے والے مہمانوں کی رجسٹریشن شروع ہوئی جس کے لئے جملہ شعبہ نے گزشتہ دن سے کام شروع کردیا ہوا تھا،رجسٹریشن کیساتھ ساتھ ضیافت کے شعبہ کی طرف سے ناشتہ بھی کرایا جا رہا تھا تاکہ احباب جلد سے جلد فارغ ہو کر اجتماع کے پہلے پروگرام میں شرکت کر سکیں۔اجتماع کے پہلے دن کا پروگرام پرچم کشائی کی تقریب تھی جو ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہوئی۔ مکرم مبارک احمد شاہد صاحب صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی نے مجلس انصاراللہ کا پرچم جبکہ مکرم عبد اللہ واگس ہاؤزر صاحب نیشنل امیر جرمنی نے قومی پرچم لہرایا اور دعا کرائی، اس موقع پر ترانہ بھی پڑھا گیا اور احباب نے نعرے بھی لگائے۔ پرچم کشائی کے بعد صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی کی صدارت میں بارہ بجے کے لگ بھگ سالانہ اجتماع کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد صدر مجلس نے عہد دہرایا اس کے بعد نظم خوش الحانی سے پڑھی گئی۔ اسکے بعد محترم صدر صاحب نے مختصر خطاب کیا اور ابتداء میں حضور انور کا اجتماع کے لئے موصول شدہ پیغام پڑھ کر سنایا اور پھر تربیت اور اجتماع سے متعلق نصائح کیں۔اس کے بعد نیشنل امیر صاحب نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کرونا وبا اور ویکسئین لگوانے کے حوالے سے بات کی اور سب کو لگانے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے اپنی تقریر میں حضور کے ایک خادم کو ملنے والے جواب کا حوالہ بھی دیا۔اس افتتاحی تقریب کے بعد نمازوں اور طعام کا وقفہ ہوا۔ وقفے کے بعدبعد ڈھائی بجے دوپہر مختص کئے گئے مقامات پر علمی اور ورزشی مقابلوں کا آغاز ہوا۔ان انفرادی مقابلوں میں معیار اول اور صف دوم کے انصار نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں مقابلہ تلاوت، نظم اردو تقریر اور جرمن تقریر شامل تھی (معیار اول اور دوم)۔صف اول کے مقابلوں میں انصار کی کل تعداد54تھی جبکہ صف دوم کے انصار کی تعداد53 تھی۔جرمن زبان تقریر کے مقابلہ میں 10 انصار نے شرکت کی۔علاقہ کی سطح پر ٹیموں کے مابین بیت بازی کا مقابلہ بھی اسی دوران منعقد ہوااور اس میں کل7 ٹیموں نے شرکت کی تھی،ہر ٹیم تین ممبر پر مشتمل تھی۔ورزشی مقابلے بھی حسب پروگرام منعقد ہوئے۔ جس میں معیار اول اور دوم کے انصاروں نے شرکت کی۔انفرادی مقابلوں میں کلائی پکڑنا، واکنگ ایک ہزار میٹر، چار سو میٹر (معیار اول اور دوم) مقابلہ مشاہدہ معائنہ شامل تھا ان میں شامل ہونے والے انصار کی تعداد36  تھی۔ جبکہ اجتماعی مقابلوں میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی شامل تھی، ان میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد430 تھی۔ پروگرام کے مطابق علمی اور ورزشی مقابلے نماز مغرب، عشاء تک جاری رہے تھے۔

اجتماع کے پہلے کے دن کھانے کی مینو میں ناشتہ میں چنے کا سالن، روٹی، بروچن، جام، شہد، مکھن اور چائے شامل تھی جبکہ دو پہر کے کھانے میں آلو گوشت کا سالن، چاول روٹی اور حلوہ شامل تھاآج اجتماع کی رونق میں اضافہ کرنے والے  والے قابل ذکرشعبہ جات میں شعبہ وصایا،ہیومنیٹی فرسٹ، سو مساجد کے اسٹالز شامل ہیں۔ آج کے پہلے سیشن کے آغاز پر کل حاضری1507 تھی جس میں خدام بھی شامل ہیں۔ علمی و ورزشی مقابلہ جات کے بعد نمازوں و طعام کے وقفہ  کیساتھ ہی پہلے دن کاپروگرام اپنے اختتام کو پہنچا تھا 

(منور علی شاہد۔ منتظم رپورٹنگ)

پچھلا پڑھیں

معائنہ سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ جرمنی

اگلا پڑھیں

اپنے بھائىوں کى پردہ پوشى کرو