• 25 اپریل, 2024

دعا کا تحفہ

نیک ظاہر و باطن کی دُعا

حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ دُعا سکھائی:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَرِیْرَتِی خَیرًا مِّنْ عَلَانِیَتِیْ، وَاجْعَلْ عَلَانِیَتِیْ صَالِحَۃً اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ مِنْ صَالِحِ مَا تُؤتِیْ النَّاسَ مِنَ الْاَھلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ غَیرَ الضَّالِّ وَالْمُضِلِّ

(ترمذی کتاب الدعوات)

ترجمہ: اے اللہ! میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا کر دے اور میرا ظاہر نیک اور اچھا بنا دے۔اے اللہ! مَیں تجھ سے دنیا میں تیری عطاؤں میں سے ایسے نیک اہل و عیال اور پاک مال اورصالح اولاد مانگتا ہوں جو نہ خودبرگشتہ ہونیوالے ہوں اورنہ گمراہ کرنیوالے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ143)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

درخواست دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2023