• 19 اپریل, 2024

وقف عارضی دین کی بہت بڑی خدمت ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ برطانیہ 2003ء کے دوسرے روزکے خطاب میں فرمایا:-
’’افریقہ میں جو ہمارے ہسپتال ہیں، ان میں ڈاکٹروں کی بہت ضرورت ہے۔ یہ بھی میں تحریک کرنا چاہتا ہوں ڈاکٹر صاحبان کو کہ اپنے آپ کو وقف کے لئے پیش کریں۔ اور کم از کم تین سال تو ضرور ہو۔ اور اگر اس سے اوپر جائیں چھ سال یا نو سال، تو اور بھی بہتر ہے۔

اسی طرح فضل عمر ہسپتال ربوہ کے لئے بھی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ تو ڈاکٹر صاحبان کو آج اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے میں عارضی وقف کی تحریک کرتا ہوں۔

اپنے آپ کو خدمت خلق کے اس کام میں جو جماعت احمدیہ سر انجام دے رہی ہے، پیش کریں۔اور یہ ایک ایسی خدمت ہے جس کے سا تھ دنیا تو آپ کما ہی لیں گے۔

دین کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں تک کو دیتا چلا جائے گا۔ ان شاء اللہ‘‘

(الفضل انٹر نیشنل12 تا 18ستمبر2003ء صفحہ 3)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 8 جولائی 2020ء