• 19 اپریل, 2024

نیشنل ورچوئل تعلیمی ریلی زیر اہتمام قیادت تعلیم مجلس انصار اللہ کینیڈا

محض خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ کینیڈا کو مؤرخہ 13دسمبر 2020ء کو نیشنل ورچوئل تعلیمی ریلی کےانعقاد کی توفیق ملی۔الحمدللہ علیٰ ذالک

موجودہ کرونا وائرس کی وبا کے تناظر میں امسال مجلس انصار اللہ کینیڈا کے تحت تمام لوکل،ریجنل اور پھر نیشنل سطح پر اجتماعات کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔مکرم و محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ کی منظوری سے قیادت تعلیم نے ان تمام اجتماعات کے متبادل کے طور پرورچوئل تعلیمی ریلیز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے قیادت تعلیم کی نگرانی میں پہلےپورے کینیڈا میں ماہ جولائی اور اگست میں لوکل اورریجنل سطح پر نیزپہلی دفعہ ویسٹرن کینیڈا علاقہ ورچوئل تعلیمی ریلیز کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔

ورچوئل تعلیمی مقابلہ جات کی وجہ سے یہ ممکن نہ تھا کہ عام طور پر اجتماع میں ہونے والے تمام مقابلہ جات منعقد کروائے جا تے چنانچہ صرف تلاوت،نظم، صف اوّل اور صف دوم کی اردو،انگریزی،فرینچ اور عربی تقاریر منعقد کروانےکا فیصلہ کیا گیا ۔اور ملک بھر کے تمام ریجنل ریلیز میں اوّل آنے والے انصار نیشنل ریلی میں شریک ہونے کے حق دار قرار پائے۔

مکرم ومحترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ کینیڈا نے نیشنل آن لائن تعلیمی ریلی منعقد کرنے کی باضابطہ اجازت حاصل کرنے اور دعا کے لئے سّیدنا و امامناحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں خط تحریر کیا ۔ پیارے امام کی طرف سے اجازت ملنے پرمحترم صدر صاحب مجلس نے نیشنل مجلس عاملہ کے درج ذیل افراد پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی کی منظوری دی ۔

مکرم ناصر محمود صاحب نائب صدر۔ناظم اعلیٰ ریلی

مکرم ارشد ملک صاحب نائب صدر ۔ شعبہ رابطہ ججز

مکرم محمد کلیم صاحب قائد تربیت ۔شعبہ اطلاعات وپبلسٹی

مکرم فخر چغتائی صاحب نائب قائد اشاعت اور ناصر الدین اقبال صاحب معاون صدر ۔شعبہ آئی ٹی مکرم کاشف بن ارشد صاحب شعبہ رزلٹ و گوگل مارکنگ شیٹ

مکرم ثناءاللہ خان صاحب قائد تعلیم اور خاکسار خالد محمود شرما ایڈیشنل قائد تعلیم ۔نگران تعلیمی ریلی

قیادت تعلیم نے بھی پروگرام کے ابتدائی مراحل سے قبل اپنے پیارے امام حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تیاری کے سلسلے میں بغرض دعا خط تحریر کیا ۔

انتظامی کمیٹی کی ابتدائی میٹنگ میں تمام شعبہ جات کے فرائض بتائے گئے اور تعلیمی مقابلہ جات کو وقت کی کمی کےباعث بذریعہ ذوم لنک تین ورچوئل رومز میں منعقد کرنے کے خاکے کوحتمی شکل دی گئی۔نیز ہر تین ورچوئل رومز کے درج ذیل تین ماڈریٹر ز کی منظوری محترم صدر صاحب مجلس انصار اللہ سے لی گئی ۔

۔مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب مربّی سلسلہ وقائد تعلیم القران (مقابلہ تلاوت،اردو تقاریر صف اوّل اور صف دوم)1ورچوئل روم

۔مکرم قمر احمد شہید صاحب ناظم اعلیٰ ویسٹرن اونٹاریو ریجن(مقابلہ نظم ،انگریزی تقاریر صف اوّل اور صف دوم)2ورچوئل روم

۔ مکرم محمد محمود شبوتی صاحب قائد تربیت نو مبائعین(مقابلہ تقاریر عربی اور فرینچ) 3ورچوئل روم

کمیٹی کی ابتدائی میٹنگ کے بعد بذریعہ گوگل میٹ تمام ریجنل ناظمین تعلیم کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی گئی جس میں مقابلہ جات کی تمام تفاصیل بتائی گئیں اور سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ یہ ورچوئل پروگرام موجودہ عالمی وبائی صورتحال میں سب کے لئے ایک نیا اور کچھ انصارکے لئے بہت مشکل تجربہ تھا۔ چنانچہ پروگرام سے ایک ہفتہ قبل ایک ٹرائل رن منعقد کیا گیا جس میں تمام مقابلہ جات میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ذوم لنک مدعو کیا گیا ۔اس ٹرائل رن میں ذوم سافٹ ویئر کےاستعمال، مائیک کو کھولنے اور بند کرنے کے علاوہ لائیو پروگرام کے دوران کیمرے کا استعمال کیسے ہوگا، یہ تمام چھوٹے چھوٹے امور تفصیل کے ساتھ تمام شاملین کو سمجھائے گئے تاکہ تعلیمی ریلی کے پروگرام کے دوران کسی بھی تکنیکی خرابی سے بچا جا سکے۔

تعلیمی ریلی کا آغاز مورخہ 13 دسمبر 2020ء بروز اتوار ٹورنٹو وقت کے مطابق صبح 11 بجے افتتاحی تقریب سے ہوا۔

اس تقریب میں ماڈریٹر کے فرائض مکرم ناصر محمود صاحب نائب صدر مجلس انصار اللہ کینیڈانے انجام دیئے ۔

مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب مربّی سلسلہ ونائب صدرصف دوم نے سورہ الفرقان کی آیات 63 تا 67کی تلاوت معہ اردو وانگریزی ترجمہ کی ۔بعدازاں مکرم عبدالحمید وڑائچ صاحب صدرمجلس انصار اللہ کینیڈا نے تعلیمی ریلی کا افتتاح اپنے خطاب سے کیا

اپنے خطاب میں آپ نے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ؓ کے تعلق بااللہ کے ایمان افروز واقعات سنائے اور انصار بھائیوں کو خدا تعالیٰ کا قرب پانے ، باقاعدگی سے پنج وقتہ نمازوں اور نماز تہجد پڑھنے کی طرف متوجہ کیا ۔نیز حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں عاجزی وانکساری اختیار کرنے، دین کو دنیا پرمقدم رکھنے اور خلافت سے مضبوط تعلق قائم رکھنے کی نصائح کیں۔

افتتاحی تقریب کے آخر میں صدر صاحب مجلس انصار اللہ نے دعا کروائی۔ اس کے فوراً بعد ورچوئل نمبر ایک اور دو میں بیک وقت تلاوت اور نظم کے مقابلے شروع ہوئے۔ان مقابلوں کے بعد انہی دو ورچوئل رومز میں بیک وقت اردو تقریر صف دوم اور انگریزی تقریر صف اوّل کے مقابلے ہوئے ۔نماز ظہر اور کھانے کے وقفے کے بعد بیک وقت اردو تقریر صف اوّل اور انگریزی تقریر صف دوم کے مقابلے شروع ہوئے نیز ورچوئل روم نمبر تین میں وقفے کے بعد مقابلہ تقریر عربی اورفرینچ منعقد ہوا ۔

اس ریلی کی ایک خاص بات یہ تھی کہ گھر بیٹھے آن لائن پروگرام دیکھنے والوں کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کی خاطر معلوماتی کوئز یو ٹیوب پر ڈسپلے ہوتا رہا ۔

مجلس انصار اللہ کینیڈا کے زیر اہتمام تعلیمی ریلی کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم ومحترم ملک لال خان صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ کینیڈا تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔مکرم عبدالخالق محسن فاروقی صاحب (پریری ریجن)نےسورہ النور کی آیات 52تا 54کی تلاوت کی۔

مکرم محمد ذکریا داؤدصاحب (ایسٹرن کینیڈا ریجن) نے ان آیات کا انگریزی اور اردو ترجمہ پڑھا ۔بعدازاں مکرم سیّد مبشر احمدصاحب (پیس ولیج مقامی ریجن) نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ منظوم کلام سے چند اشعار سنائے ۔ اور ان اشعار کا انگریزی ترجمہ بھی پڑھا ۔اس کے بعدمکرم ناصر محمودصاحب نائب صدرمجلس انصار اللہ کینیڈا اور ماڈریٹر اختتامی تقریب نے درج ذیل تعلیمی مقابلہ جات کے نتائج کا اعلان کیا ۔

تلاوت: اوّل: مکرم سیّد مبشر احمد صاحب (مقامی )۔ عبدالخالق محسن فاروقی (پریری) ، دوم: مکرم وصام البراقی صاحب (ہالٹن نائیگرا)،سوم : مکرم شفاعت احمد ناصرصاحب(ویسٹرن اونٹاریو)

نظم: اوّل: مکرم سیّد مبشر احمدصاحب ( مقامی)، دوم: مکرم راجہ مقصودصاحب (پریری)،سوم : مکرم جواد احمد صاحب(بریمپٹن ویسٹ)

تقریر اردوصف اوّل: اوّل: مکرم کامران اشرف صاحب (وان) ، دوم: مکرم ریاض احمد باجوہ صاحب(مقامی)،سوم : مکرم منیرالحق شاہد صاحب(ناردرن اونٹاریو)

تقریر اردو صف دوم: اوّل: مکرم صفی اللہ راجپوت صاحب (ہالٹن نائیگرا)، دوم: مکرم ابرار موہارصاحب (وان)۔مکرم شفیق قریشی صاحب (پریری)،سوم : مکرم اظہارالحق خان صاحب (ایسٹرن کینیڈا)

تقریر انگریزی صف اوّل: اوّل: مکرم کامران اشرف صاحب (وان)، دوم: مکرم محمد ذکریا داؤدصاحب (ایسٹرن کینیڈا)، سوم : مکرم عبد الغنی صاحب(پریری)۔مکرم مجید احمد طارق صاحب (کیلگری)

تقریر انگریزی صف دوم: اوّل: مکرم صفی اللہ راجپوت صاحب (ہالٹن نائیگرا)، دوم: مکرم عبدالرؤف الحسنی صاحب (وان)۔ مکرم ڈاکٹر احسن حاشر صاحب (ٹورانٹو ویسٹ)،سوم : مکرم شاہد مرزاصاحب (ٹورانٹو)۔مکرم سیّد پایام نبی صاحب (پریری)

تقریر فرینچ : اوّل: مکرم طاہر قریشی صاحب (ایسٹرن کینیڈا)، دوم: مکرم عابد محمودصاحب(ایسٹرن کینیڈا)

تقریر عربی: اوّل: مکرم یاسین شریف صاحب (ناردرن اونٹاریو)، دوم: مکرم ایّوب احمد صاحب(پریری)

مضمون نویسی اردو: اوّل : محمد سلطان ظفر (بریمپٹن)، دوم : غلام مرتضیٰ ظفر (ویسٹرن اونٹاریو)،سوم: ریاض احمد باجوہ(مقامی)

مضمون نویسی انگریزی: اوّل :محمد رمضان ساجد(ٹورانٹو ویسٹ)، دوم :منصور احمد ملک(مقامی)، سوم : شوکت خان (کیلگری)

اس کے بعد مکرم ثناءاللہ خان صاحب قائد تعلیم مجلس انصار اللہ کینیڈانے تعلیمی ریلی کی رپورٹ پیش کی اور رپورٹ کے آخرمیں آپ نے تمام مقابلوں میں حصہ لینے والوں اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور منصفین کرام کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح آپ نے قیادت تعلیم کے ماتحت اس تاریخی پروگرام کو آن لائن دیکھنے والوں اور اس کی حوصلہ افرائی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا نیز آپ نے آئی ٹی ٹیم و دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات بہت محنت کی۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے فضل و کرم سے نوازے۔ آمین۔اسکے بعد مکرم ملک لال خان صاحب نیشنل امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے اختتامی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں انصار بھائیوں کو باقاعدگی سے قرآن کریم پڑھنے اور اس کے مطالب پر غور کرنے کی طرف توجہ دلائی نیز فرمایا کہ انصار بھائیوں کو یہ جائزہ لینے اوراس امرکو یقینی بنانےکی ضرورت ہےکہ قرآن کریم ہماری زندگی میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے اور ہم اس کی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اختتامی خطاب کے بعد تمام شرکاء اور آن لائن تقریب دیکھنےوالوں نے مکرم عبدالحمید وڑائچ صاحب صدر مجلس انصاراللہ کینیڈا کے ساتھ انصار اللہ کا عہد دوہرایا ۔بعدازاں مکرم نیشنل امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے دعا کروائی اور اس طرح یہ بابرکت تقریب اپنےاختتام کو پہنچی ۔

(رپورٹ: خالد محمود شرما۔ایڈیشنل قائد تعلیم مجلس انصار اللہ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جنوری 2021