• 25 اپریل, 2024

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 29 فروری تا 6 مارچ 2020ء

قارئین روزنامہ الفضل لندن آن لائن کی خدمت میں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔ اللہ تعالیٰ پیارے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کو صحت و سلامتی سے رکھے اور ہر آن اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں واقع عثمان چُو بلاک میں نیشنل عاملہ و قائدین مجلس خدام الا حمدیہ ناروے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خدام نے اپنے آقا ایدّہ اللہ تعالیٰ سے مختلف نوعیت کے سوالات بھی پوچھے جن کے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے ازراہ شفقت جواب عطا فرمائے۔ ملاقات کے اختتام پر وفد کا حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی ہوا۔

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل 5 نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا بھی کروائی۔

  1. عزیزہ نبیلہ نصرت بنت مکرم محمد یوسف ربوہ ہمراہ عزیزم انس محمود(مربی سلسلہ ۔بہاولنگر) ابن مکرم محمود احمد، لاہور
  2. عزیزہ حمیر احیٔ (واقفۂ نو) بنت مکرم عبد الحئ بھٹی، ربوہ ہمراہ عزیزم احسان محمود سردار (واقفِ نو۔کینیڈا) ابن مکرم محمود الغنی سردار، لاہور
  3. عزیزہ ماریہ یحییٰ (واقفۂ نو) بنت مکرم محمد یحییٰ، لندن ہمراہ عزیزم قاصد ہشام احمد(واقف نو) ابن مکرم سردار نصیر احمد، لندن
  4. عزیزہ ڈاکٹر باسمہ اکرام بنت مکرم اکرام اللہ بھٹی ،لندن ہمراہ عزیزم ڈاکٹر عبد السلام ابن مکرم رفیق محمود، وولور ہیپمٹن
  5. عزیزہ فاتحہ رشید بنت مکرم امین الرشید ، سویڈن ہمراہ عزیزم عثمان حمید ابن مکرم حمید باجوہ، کینیڈا

دوران ہفتہ ایک دن نماز عصر کے بعد مکرم مولانا عطاء المجیب راشد(امام مسجد فضل لندن)نے حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں 2 نکاحوں کے اعلان بھی کئے بعد ازاں حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے ان نکاحوں کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی۔

دوران ہفتہ ایک دن حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے نماز ظہر سے قبل مسجد مبارک اسلام آباد (ٹلفورڈ) کے باہر تشریف لاکر مندرجہ ذیل نماز جنازہ حاضر پڑھائی اور پسماندگان سے ملاقات کرکے تعزیت فرمائی۔

  1. مکرمہ صادقہ کرامت صاحبہ اہلیہ مکرم حمید کرامت، لندن

نماز جنازہ حاضر کے ساتھ ساتھ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 9مرحومین کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی۔
دوران ہفتہ ایک دن کونسلر Claire Darke صاحبہ (مئیر آف وولور یمپٹن) نے بھی حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح (مورڈن) میں ارشاد فرمایا جو کہ MTA کے مواصلاتی نظام کے تحت پوری دنیا میں دیکھا اور سنا گیا۔ اس خطبہ جمعہ میں بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جانثار بدری صحابہ کرام کا ذکر جاری رکھا۔ خطبہ جمعہ کے اختتام پر حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے آجکل دنیا بھر میں پھیلی وباء کورونا وائرس کے بارے چند اہم تدابیر بیان فرمائیں اور بعد ازاں حضور انور ایّدہ اللہ نے 3 مرحومین کا ذکر خیر بھی فرمایا اور اُن کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھائی جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  1. عزیزم تنزیل احمد بٹ 2. مکرم بریگیڈئر بشیر احمد ، سابق امیر ضلع راولپنڈی 3. مکرم ڈاکٹر حمید الد ین

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 5 روز دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن کی تعداد 18 رہی۔ دفتری ملاقاتوں میں متعدد افسران صیغہ، مبلغین، مربیان سلسلہ، واقفین زندگی و دیگر احباب نے حضور انور سے قیمتی ہدایات وصول کیں۔

دوران ہفتہ حضور انور ایدّہ اللہ تعالیٰ نے 6 روز ذاتی ملاقاتیں بھی فرمائیں جن کی تعداد 137 رہی۔ ذاتی ملاقات کے لئے حاضر ہونے والے احباب کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے تھا۔

جرمنی، یوکے، سویڈن، سوئزرلینڈ، ناروے، پاکستان، کینیڈا، امریکہ، پانامہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سلووینیا، عرب ملک، پولینڈ، نائیجریا


(سعید الدین احمد۔لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2020