• 23 اپریل, 2024

فقہی کارنر

آمین کی تقریب پر تحدیث نعمت

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں کی آ مین کی تقریب پر اپنے دوستوں کی خصوصی دعوت کی اور اس موقعہ کے لئے نظم بھی لکھی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے آپؑ فر ماتے ہیں:
مَیں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے مجھ پر لا انتہا فضل اور انعام ہیں ان کی تحدیث مجھ پر فرض ہے پس میں جب کوئی کام کرتا ہوں تو میری غرض اور نیت اللہ تعالیٰ کے جلال کا اظہار ہوتی ہے ایسا ہی اس آ مین کی تقریب پر بھی ہوا ہے یہ لڑکے چونکہ اللہ تعالیٰ کا ایک نشان ہیں اور ہر ایک ان میں سے خدا تعالیٰ کی پیشگوئیوں کا زندہ نمونہ ہیں اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے ان نشانوں کی قدر کرنی اپنا فرض سمجھتا ہوں کیونکہ یہ رسول اللہ ﷺ کی نبوت اور قرآن کریم کی حقانیت اور خود خداتعالیٰ کی ہستی کے ثبوت ہیں اس وقت جب انہوں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کو پڑھ لیا تو مجھے کہا گیا کہ اس تقریب پر چند دعائیہ شعر جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا شکریہ بھی ہو لکھ دوں میں نے جیسا کہ ابھی کہا ہے اصلاح کی فکر میں رہتا ہوں میں نے اس تقریب کو بہت ہی مبارک سمجھا اور میں نے مناسب جانا کہ اس طرح تبلیغ کردوں۔

(الحکم 10۔ اپریل 1903ء صفحہ 2)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

پچھلا پڑھیں

کچرے سے بجلی بنانے والا ملک

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مارچ 2022