• 20 اپریل, 2024

ہر دم خیر مانگو

اٹھو سونے والو کرونا ہے آیا
وہ دنیا کو دینے یہ پیغام لایا
جو دنیا میں پڑ کر خدا کو تھے بھولے
انہیں ایک جھٹکے سے رب نے جگایا
گناہوں میں دنیا بڑھی جا رہی تھی
خدا کے جو فرماں تھے ان کو بھلایا
خدا بن کے بیٹھے تھے تم اس زمیں پر
خدا نے وجود اپنا تم کو بتایا
تکبر تمہارا کرونا نے توڑا
تمہیں پھر اچانک خدا یاد آیا
اے مومن اسی رب سے تم خیر مانگو
ہے دنیا میں جس نے یہ جلوہ دکھایا

(خواجہ عبدالمومن۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ