• 18 اپریل, 2024

آن لان تبلیغی پروگرام جماعت احمدیہ Guildford برطانیہ

الحمد للہ ثم الحمد للہ برطانیہ کی ایک جماعت Guildford کو مؤرخہ 26؍فروری 2021ء کو ایک آن لائن تبلیغی پروگرام کرنے کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کی تیاری Guildford جماعت کےماہ نومبرمیں بطور ایک علیحدہ جماعت بننے کے فوراً بعد شروع کردی گئی تھی۔ اس آن لائن پروگرام کا مقصد مقامی طور پر جماعت احمدیہ کا تعارف کروانا تھا ۔مقامی لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے شعبہ تبلیغ برطانیہ کے مشورے سے اس بات کو پروگرام میں شامل کیا گیا کہ مقامی طور پر ایسے افراد اور کا تنظیموں کو جماعت کی طرف سے ایواڈز بھی دیئے جائیں،جنہوں نے کووڈ 19 کے حالات میں انسانیت کی غیر معمولی خدمت کی ہو۔ابتدائی طور پر 20افراد یا تنظیموں کے نام موصول ہوئے جنہوں نے مقامی طور پر خدمت انسانیت کسی نہ کسی طور پر کی ۔ان لوگوں کے ساتھ آن لائن انٹرویوز ریکارڈ کئے گئے ۔

براہ راست پروگرام کا آغاز مؤرخہ 26؍فروری 2021ء بروز جمعہ شام 6بجے ہوا۔ تلاوت اور ترجمہ کے بعد جماعت Guilford کے صدر جماعت مکرم خالد محمود بھٹی صاحب نے جماعت کا تعارف اور کووڈ 19 کے حالات میں جماعتی خدمات کا ذکر کیا نیز تمام شاملین کو خوش آمدید کہا۔اس کے بعد مکرم ڈاکٹر عزیز حفیظ صاحب چیئر مین ہیومینٹی فرسٹ برطانیہ ہیومینٹی فرسٹ کا تعارف پیش کیا ۔اس لائیو پروگرام کے میزبان مکرم نصیر الدین شمس صاحب (سیکرٹری تبلیغ) اور مکرم علی خان صاحب (نائب صدر اور سیکرٹری امور خارجہ) تھے۔ بعد ازاں جو بھی ایواڈ کے لئے نام موصول ہوئے تھے ان کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔ ایوارڈز کا اعلان میئر آف Godalming and Leader of Guildford Borough Council نے کیا۔

آخر میں مکرم ابراہیم اخلاف صاحب سیکرٹری تبلیغ برطانیہ نے ’’شکریہ ادا کرنا اور انسانی حقوق کے بارے میں اسلامی تعلیمات‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

پروگرام ایک گھنٹہ جاری رہا جسے براہ راست 300سے زائد ڈیوائسس پر تین صد سے زائد افراد نے دیکھا اور سنا ۔الحمد للہ علیٰ ذالک ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کے عمدہ نتائج ظاہر کرے اور لوگوں کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آنے کی توفیق دے ۔ آمین ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اپریل 2021