• 20 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ ہنڈورس

خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہنڈورس کو مورخہ 11 اور 12فروری 2022ء کو دوسرے جلسہ سالانہ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ اس جلسہ سالانہ میں جماعت احمدیہ کینیڈا اور جماعت احمدیہ گوئٹے مالا کےنمائندگان کے علاوہ، Roatan (آئی لینڈ آف ہنڈورس) کے مقامی افراد کو بھی شرکت کی توفیق ملی۔

مورخہ 11فروری 2022ء کو دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا اور بعد ازاں نمازجمعہ ادا کی گئی جو مکرم عبد الرشید انور مشنری انچارج جماعت احمدیہ کینیڈا نے پڑھائی۔ خطبہ جمعہ انگریزی میں دیا گیا جبکہ اس کا رواں ترجمہ ہسپانوی زبان میں پیش کیا گیا۔

نماز جمعہ کی ادائیگی اور دوپہر کے کھانےکے وقفہ کے بعد، تربیتی سیشن کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو مقامی دوست مکرم Rolando Antunez Murillo نے کی۔ بعد ازاں مکرم لال خان ملک امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے تعارفی کلمات پیش کئے۔

اس کے بعد مجلس سوال و جواب کا انعقاد ہوا۔ مکرم لال خان ملک امیر جماعت احمدیہ کینیڈا، مکرم عبد الرشید انور مشنری انچارج جماعت احمدیہ کینیڈا، مکرم عبد الستار خان مشنری انچارج برائے جماعت ہائے احمدیہ پیرو، کولمبیا،کوستا ریکااور کیوبا اور مکرم عامر نفیس امیر ومشنری انچارج جماعت احمدیہ گوئٹے مالا نے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ سوال و جواب کایہ سلسلہ نماز مغرب و عشاء تک جاری رہا۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد جملہ حاضرین جلسہ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جس کے ساتھ آج کی کارروائی کا اختتام ہوا۔

کہاں ہندوستان میں قادیان نام کی ایک گمنام اور چھوٹی سی بستی اور کہاں سنٹرل امریکہ کا یہ ہزاروں میل کے فاصلہ پر ملک ہنڈورس … بلاشبہ امام زمانہ کی پیشگوئیاں جس شان و شوکت کے ساتھ پوری ہو رہی ہیں، احمدیت کا ان علاقوں تک پہنچنا ان کی صداقت پر ایک گواہ کا درجہ رکھتا ہے۔

بروزہفتہ مورخہ 12فروری 2022ء کو جلسہ کی کارروائی Scout Hall میں منعقد ہوئی۔ جلسے کی کارروائی کا آغاز مکرم عبد الرشید انور مشنری انچارج جماعت احمدیہ کینیڈا کی زیر صدارت صبح سوا دس بجے (10:15 AM) ہوا۔ پہلے سیشن میں تلاوت اور نظم کے بعد مکرم لال خان ملک امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جلسہ سالانہ کے لیے خصوصی پیغام انگریزی میں پڑھ کر سنایا۔بعد میں خاکسار (ظفر اقبال جاوید مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ہنڈورس) نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پیغام کا سپینش ترجمہ پیش کیا۔

اس کے بعد درج ذیل مقررین نے تقاریر کیں۔

نمبر   مقررموضوع
1مکرّم مبشر احمد  نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا برائے بیرون جماعت  Qur’anic Concept of Peace
2مکرّم Gustavo Adolfo Tabora مقامی ممبر Peace after Mulaqat with Khalīfatul-Masīḥ V (May Allah be his Helper!)
3مکرّم Persy Daniel Murillo مقامی ممبر Peace during Jalsa Sālāna UK
4مکرّم فائزاحمد  واقف زندگی جماعت احمدیہ گوئٹے مالاThe Promised Messiah as Promoter of Peace
5مکرّم Rolando Antunez Murillo مقامی ممبر Why I Believe in Islām?­
6مکرّم Salvador Antonio Cruz مقامی ممبر Peace after Accepting Islām/Ahmadiyyat
7مکرّم عبد الرشید انورمشنری انچارج جماعت احمدیہ کینیڈاThe Holy Prophet sa – Mercy for all mankind

کھانے کے وقفہ اور نماز ظہر وعصر کی ادائیگی کے بعد اس جلسے کا اختتامی اجلاس شروع ہوا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت بعد مکرم لال خان ملک امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے کی۔ سیّدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حال ہی میں ہنڈورس میں ذیلی تنظیموں کے قیام کی منظوری عطا فرمائی ہے۔ اسی مناسبت سے احباب جماعت کے لئے ذیلی تنظیموں کا تعارف پیش کیا گیا اور اس اجلاس میں درج ذیل مقررین نے تقاریر کیں۔

نمبرمقررموضوع
1مکرّم ظاہر احمد مبلغ ہنڈوراستعارف مجلس خدام الاحمدیہ
2خاکسار (ظفر اقبال جاوید مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ہنڈوراس)تعارف مجلس انصار اللہ
3مکرّم ظاہر احمد  مبلغ ہنڈوراستعارف لجنہ اماء اللہ
4مکرّم عبد الستار خان مشنری انچارج برائے جماعت ہائے احمدیہ پیرو، جماعتہائے احمدیہ پیرو، کولمبیا،کوستا ریکا اور کیوباNamaz is a Source of Peace
5مکرّم عامر نفیس امیر ومشنری انچارج جماعت احمدیہ گوئٹے مالاIslām a Religion of Peace
6مکرّم Persy Daniel Murillo مقامی ممبر The Role of an Ahmadi in the Honduran Society
7مکرّم لال خان ملک  امیر جماعت احمدیہ کینیڈاKhilafat Ahmadiyya Transforming Fear into Peace

اختتامی اجلاس کے دوران جماعت احمدیہ عالمگیر کے تعارف کے متعلق، اسپینش زبان میں ایک Documentary بھی دکھائی گئی۔

اختتامی تقریر مکرم صدر صاحب اجلاس کی تھی۔ جلسہ کے اختتام پر حاضرین جلسہ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد جماعت احمدیہ ہنڈورس کا یہ دوسراجلسہ سالانہ بفضلہ تعالیٰ اختتام پذیر ہوا۔

جماعت احمدیہ ہنڈورس کے اس جلسہ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں مقامی ہنڈورین جماعتی ممبران نے تلاوت کی اور دیگر مقررین کے علاوہ پانچ مقامی ہنڈروین جماعتی ممبران نے بھی تقاریر، تلاوت اور نظم کا ترجمہ پیش کیا۔ ان لوگوں نے بڑے اخلاص اور جوش کے ساتھ اس جلسہ میں شرکت۔ یہ بھی اللہ کا فضل ہے کہ کس طرح قادیان سے ہزاروں میل دور بیٹھے لوگوں کے دلوں میں اسلام کی محبت ڈال دی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا وعدہ ایک دفعہ پھر پورا ہوا ’’کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاوں گا۔‘‘

اس جلسہ سالانہ کی کل حاضری 80افراد کی تھی۔ 11افراد کینیڈا سے (جن میں 5واقفین عارضی تھے) 8 احباب گوئٹے مالا سے جماعتی وفدکی حیثیت میں اس جلسے میں شامل ہوئے۔ مقامی حاضرین ِ جلسہ کی تعداد بھی کافی حوصلہ افزا تھی۔ الحمد للّٰہ

وہ لوگ جو دور دراز کے ملکوں سے سفر کرکے اس جلسہ میں شامل ہوئے اللہ تعالیٰ ان کو اس کی بہترین جزا ء دے۔ اللہ کرے کہ جلد اس ملک میں اسلام کا بول بالا ہو۔

اللہ تعالیٰ جماعت ہنڈورس کو یہ جلسہ مبارک فرمائے۔

(ظفر اقبال جاوید۔ مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ہنڈورس)

پچھلا پڑھیں

ایم ٹی اے کی نئی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ کا افتتاح

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ