• 25 اپریل, 2024

شادی خانہ آبادی

مکرم شبیر احمد ثاقب استاد جامعہ احمدیہ یہ اعلان کرواتے ہیں کہ
الحمد للّٰہ ہمارے پیارے بیٹے عزیزم تاثیر احمد وڑائچ کی شادی خانہ آبادی عزیزہ نادیہ عارف عرف طوبی بنت مکرم عارف علی ساکن نیویارک امریکہ سے 21 اکتوبر 2021ء کو ہوئی۔ بارات مکرم ڈاکٹر عبد الخالق خالد صدر مجلس انصار اللہ پاکستان کی قیادت میں ربوہ سے گوجرہ گئی خاکسار نے نکاح پڑھایا اور مکرم صدر صاحب نے دعا کرائی ۔اگلے روز 22 اکتوبر بروز جمعہ، جامعہ احمدیہ کے وسیع لان میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا اس پر وقار تقریب کی صدارت مکرم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے فرمائی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ عزیزم حافظ مظہر احمد صاحب نے کی اور مکرم لئیق احمد منگلا نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا پاکیزہ منظوم کلام خوش الحانی سے پڑھا۔ بعدہ استاذی المکرم مرزا محمد الدین ناز صدر، صدر انجمن احمدیہ ربوہ نے دعا کرائی۔ مکرم وکیل اعلی صاحب تحریک جدید ،ناظران، وکلاء، بعض امرائے اضلاع وناظمین انصار اللہ، معززین شہر اور عزیز واقارب کی ایک بڑی تعداد ہماری اس خوشی میں شریک ہوئی۔

فجزاھم اللّٰہ احسن ا لجزاء

قارئین الفضل کی خدمت میں اس رشتہ کے بابرکت ، کامیاب اور مثمر بثمرات حسنہ ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ