• 25 اپریل, 2024

اعلان ولادت

مکرم ڈاکٹر محمد جلال شمس اِنچارج ٹرکش ڈیسک مورڈرن برطانیہ سے اعلان بھجواتے ہیں کہ:
1) خاکسار اور محترمہ طاہرہ شمس صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 8 اپریل 2021ء کو بروز جمعرات ایک نواسہ عطا فرمایا ہے۔ نومولود عزیزم ارسلام توقیر ملک اور عزیزہ رضوانہ ملک کا بیٹا ہے۔ نیز مکرم توقیر احمد ملک اور محترمہ روبینہ توقیر ملک صاحبہ کا پوتا ہے۔

2) اللہ تعالیٰ نے مورخہ 18 مارچ 2021 ء کو بروز جمعرات ایک پوتی سے نوازا ہے۔ بچی کا نام حضرت اقدس امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ’’وردہ‘‘ عطا فرمایا ہے۔ نومولودہ عزیزم احمد کمال شمس اور عزیزہ بلقیس محمود شمس کی بیٹی ہے۔ نیز مکرم طاہر احمد محمود مرحوم اور نادرہ محمود مرحومہ کی پوتی ہے۔ والد اور والدہ دونوں طرف سے مکرم محمد شریف کھوکھر مرحوم معلم وقف جدید کی نسل میں سے ہے۔

دونوں نومولود کے خوش قسمت ، خوب سیرت ، خلافت احمدیہ کا وفادار ہونے اور لمبی عمر پانے کے لئے درخواست دعا ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مئی 2021