• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جون 2020ء

نائجیریا میں کورونا متأثرین میں اضافہ/امریکہ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ/ چین نے ہارورڈ کی تحقیق کو مضحقہ انگیز قرار دیا/آسٹریا نے بارڈرز کھول دئے/برطانیہ کا چین سے کورونا اور ہانگ کانگ کے موضوع پر بات کرنے کا عندیہ/آسٹریلیا کو چینی حکومت کے فیصلہ سے نقصان کا اندیشہ/پوپ کی  بچوں کی دیکھ بھال کی تلقین/ڈنمارک میں مزید کوئی کیس نہیں/ملائیشیا میں لاک ڈاؤن نرم/ووہان میں امریکی کانسلیٹ دوبارہ کھلے گا/بلغاریہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع/یورپ میں اسائلم لینے والوں کی تعداد میں 87 فی صد کمی/ برونڈی کے صدر کا انتقال/ترکی میں لاک ڈاؤن میں نرمی / پاکستان کو عالمی ادارہ صحت کی لاک ڈاؤن کی ہدایت/جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے لگے/ کانگو کو یورپی یونین نے امداد بھیجی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :72لاکھ58ہزار                       اموات: 4لاکھ11ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,415,175
یورپ 2,303,361
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 677,338
جنوب مشرقی ایشیا 392,674
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 193,178
افریقہ 145,287

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1951096 110770 17536 550
  برطانیہ 287403 40597 1557 55
  برازیل 707412 37134 15654 679
  ہندوستان 276583 7745 9985 279
  روس 485253 6142 8595 171
  ترکی 171121 4711 989 19
  پاکستان 113702 2255 5385 83
  انڈونیشیا 33076 1923 1043 40
افریقہ کل متأثرین: 1لاکھ 90 ہزار
اموات: 5 ہزار (africanews)
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  مصر  36829 1306 1385 35
  جنوبی افریقہ 52991 1162 2112 82
  الجیریا 10382 724 117 9
  نائجیریا 13464 365 663 4

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد33لاکھ 90ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ25ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں3 لاکھ97ہزار ہے۔جبکہ  میں روس 2 لاکھ52ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعداد1لاکھ 9ہزاررہی۔ اسی طرح  اموات میں3ہزار5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نائجیریا میں کورونا سے متأثرین میں بے حد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 400 سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ۔جس کے بعد کل تعداد ساڑھے 13 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(عالمی ادارہ صحت)
  • امریکہ میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ کے بعد اب حکام  کورونا کی دوسری لہر کی بابت انتہائی فکر مند ہیں۔ جس کی وجہ 22 ریاستوں میں متأثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے۔(الجزیرہ)
  • چین نے کیHarvard Medical School تحقیق کو مضحقہ انگیز قرار دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  کورونا وائریس چائنہ کے شہر ووہان کی فضا  میں گزشتہ سال اگست سے  پھیلا ہوا تھا  جس کا بروقت علم نہیں ہوسکا۔(الجزیرہ)
  • آسٹریا نے  اٹلی کے ساتھ اپنا بارڈر کافی عرصہ بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا ہے۔اسی طرح بعض دیگر  یورپی یونین کے ممالک کیلئے بھی بارڈرز کھول دئے گئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • برطانوی وزیر اعظم جانسن کا  پارلیمنٹ سے کہنا ہے کہ برطانیہ اس پوزیشن میں ہے کہ بیجنگ (چین) سے کورونا وائریس سے متعلق اور ہانگ کانگ مسئلے سے متعلق خود بات کرسکے۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلوی وزیر تجارت کاکہنا ہے کہ اگر   آسٹریلیا سے چینی طلباء  چلے گئے تو ملک کو 30 سال کے دوران  سب سے   زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  بیرون ممالک سے آنے والے طلباء کی تعلیم آسٹریلیا کی  چوتھی بڑ  ی آمد کا ذریعہ ہے جس کا تخمینہ 38 بلین آسٹریلوی ڈالرز ہے۔ واضح رہے گزشتہ کچھ ہفتے پہلے آسٹریلیا ٍمیں چینی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک اور کورونا کے ذمہ دار ہونے کے طعنے ملنے پر حکومت چین نے اپنے باسیوں کو آسٹریلیا سے بائکاٹ کا حکم دیا تھا(الجزیرہ)
  • مسیحی سربراہ پوپ نے عوام سے تلقین کی ہے کہ موجودہ وبا کے تناظر میں  غریب ممالک میں موجود بچے خاص توجہ کے طلبگار ہیں۔واضح رہے کہ پوپ کی رہائش گا یعنی  ویٹیکن میں اب تک 12 افراد میں کورونا مثبت آیا ہے۔(الجزیرہ)
  • ڈنمارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے اب تک کوئی مزید کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ملک بھر میں اب تک تقریبا تمام بزنس ہی کھل چکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • ملائشیا میں 24 جون سے تعلیمی ادارے کھلنے کا امکان ہے۔وزیر تعلیم کے مطابق اب ملک آہستہ آہستہ ریکوری کر رہا ہے لہذا تمام تعلیمی ادارہ جات کھول دئے جائیں گے(الجزیرہ)
  • ووہان چین میں  امریکی   کانسلیٹ دوبارہ کھلنے  کا امکان۔ حالیہ وبا کے تناظر میں امریکی سٹاف واپس چلا گیا تھا البتہ ووہان میں وبا پر کنٹرول کے بعد اب یہ دوبارہ کام کرسکے گا(الجزیرہ)
  • بلغاریہ نے کورونا مریضوں میں اضافہ کے باعث ملک گیر جاری پابندیوں میں جون کے اواخر تک کی توسیع کردی ہے۔(الجزیرہ)
  • یورپ میں اسائلم لینے والوں کی تعداد میں گزشتہ چند مہینوں سے کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے،چنانچہ اس تعداد میں مئی کے مہینہ میں تقریبا 87 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔ جو تعداد پہلے  62 ہزار تھی اب محض 8 ہزار رہی ہے۔(الجزیرہ)
  • شمالی افریقہ  کے ملک برونڈی کے صدر مملکت کا 55 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  صدر کی بیوی کو گزشتہ دو ہفتہ پہلے کورونا  کی وجہ سے علاج کیلئے نیروبی بھجوایا گیا تھا۔ اس لئے خدشہ ہے کہ صدر کی ہلاکت بھی کورونا سے ہوئی ہے۔ البتہ حکام نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی وفات ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔(بی بی سی)
  • ترکی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ۔ صدر اردگان کے گزشتہ دنوں  65 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور بچوں ہر دو طبقات کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی اب اجازت دے دی ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستا ن میں کورونا متأثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کے بعد عالمی ادارہ صحت نے حکام کو متنبہ کیا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن جلد دوبارہ لاگو کرنا ہی بہتر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متأثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب تک تقریباً 95 فیصد  تعلیمی ادارے کھول دئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق پہلے یکم جون سے سکول کھلنےتھے البتہ بعض احتیاطی تدابیر کے نفاذ کیلئے یہ تاریخ 8 جون تک ملتوی کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملک گیر  کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(افریقن نیوز)
  • یورپی یونین نے کورونا کے خلاف اقدامات میں مدد کیلئے کانگو حکومت کو  ساڑھے 19 ملین یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

دیوانوں کی فہرست میں اک نام بڑھا دے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2020