• 18 اپریل, 2024

اسلامی اصطلاحات کا بر محل استعمال

قارئین بخوبی جانتے ہیں کہ ادارہ الفضل آن لائن نے 12ربیع الاول کے موقع پر ’’اسلامی اصطلاحات کے بر محل استعمال‘‘ پر (مورخہ 18 تا 23اکتوبر 2021ء تک) چھ شمارے آن لائن کرنے کی توفیق پائی۔ الحمد للّٰہ

جن کو آپ قارئین کی طرف سے اتنی پذیرائی ملی کہ آج بھی اس عنوان پر مزید مضامین موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو کسی قریبی اشاعت میں جگہ پائیں گے۔ ان شاء اللّٰہ

پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں ہر شمارہ روزانہ ہی پیش ہوتا ہے ۔جب ان شماروں کی مجموعی رپورٹ خاکسار نے حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کی تو خاکسار نے حضور انور سے اس کو کتابی شکل دینے کی اجازت کی درخواست بھی کر دی جسے حضور انور ایدہ اللہ نے از راہ شفقت منظور فرمالیا ہے۔

لہذا تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اگر آپ کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء کے حوالے سے یا صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے مواد ہو ،کوئی ارشاد ہو ،کوئی نصیحت ہو ، کوئی نوٹ ہو ،یا کوئی واقعہ ہو تو فوری طور پر

info@alfazlonline.org

پر بھجوائیں اور اس سنہری موقع کو ہاتھ سے نہ جانےدیں۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

من ہائم میں مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد

اگلا پڑھیں

بدلے لینے کا کا سوال نہیں اٹھایا