• 24 اپریل, 2024

ایک بنیادی عقیدہ

سیّدنا حضرت مصلح موعود ؓ فرماتے ہیں۔
’’ہم تو سمجھتے ہیں کہ اسلام کے ایک حد تک پائے جانے کے بعد انسان مسلمان کے نام سے پکارے جانے کا مستحق سمجھا جا سکتا ہے لیکن جب وہ اس مقام سے بھی نیچے گر جاتا ہے تو گو وہ مسلمان کہلاتا سکتا ہے مگر کامل مسلم اسے نہیں سمجھا جا سکتا ۔ یہ تعریف ہے جو ہم کُفر و اسلام کی کرتے ہیں اور پھر اس تعریف کی بناء پر ہم کبھی نہیں کہتے کہ ہر کافر دائمی جہنّمی ہوتا ہے ۔ ہم تو یہودیوں اور عیسائیوں کو بھی اس قسم کے کافر نہیں سمجھتے بلکہ یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں جس قدر بھی کُفّار ہیں خواہ وہ یہودی ہیں یا عیسائی، دہریہ، ہندو یا سِکھ وغیرہ آخر خدا تعالیٰ کا فضل ان کے شاملِ حال ہوگا اور خدا تعالیٰ انہیں کہہ دے گا کہ جاؤ جنّت میں داخل ہو جاؤ ۔‘‘

(خطبہ جمعہ 26 اپریل 1935ء ازخطبات محمود جلد 16 صفحہ 287 ، 288)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جنوری 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جنوری 2020