• 24 اپریل, 2024

سوتے وقت دعا کرنا

حضرت حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم رات کے وقت سونے کے لیے جب بستر پر آتے تو اپنا ہاتھ رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور پھر یہ دعا مانگتے۔ اے اللہ! میں تیرے نام کی مدد سے مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوںیعنی سوتا ہوں اور جاگتا ہوں۔ جب آپؐ بیدار ہوتے تو یہ دعا مانگتے: سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا اور اس کے پاس ہی سب نے جا اکٹھے ہونا ہے۔

(بخاری کتاب الدعوات)

پچھلا پڑھیں

مصروفیات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مورخہ 01 تا 07 فروری 2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ