• 20 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 11۔مئی2020ء

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی بابت نئی پالیسی/فرانس میں  ایک بار پھر خدشہ/کورونا سے مرودوں کو زیادہ خطرہ/نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی /پاکستان میں بازار کھلنے لگے/ہندوستان میں ریلوے بحال/جنوبی کوریا میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان/امریکہ کا چین پر ایک مرتبہ پھر الزم/روبوٹ کے ذریعہ ہوگی نگرانی

متاثرہ افراد : 41لاکھ 23ہزار                           اموات: 2 لاکھ 83ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
1. سعودی عرب 39048 246 1912 7
2. ہندوستان 62939 2109 3277 128
3. پاکستان 30941 667 1476 28
4. برطانیہ 215,264 31587 3896 346
5. امریکہ 1,271,645 76,916 25,870 48

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecover ہونے والوں کی تعداد14لاکھ 20ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ 16ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ 46ہزار اور سپین میں 1 لاکھ 36 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں63ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 8ہزار5سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,707,946
امریکہ 1,702,451
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 262,903
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 160,910
جنوب مشرقی ایشیا 96,588

https://covid19.who.int/

  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن  میں نرمی اور نئی  شرائط اور مختلف ضابطے تشکیل دئے گئے جن کا اعلان وزیر اعظم نے حال ہی میں کیا ہے۔جس میں روزگار کھولنے میں نرمی برتی گئی ہے۔ (الجزیرہ)
  • چائنہ اور جنوبی کوریا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے آثار ابھرنے لگ گئے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے ہر دو اقوام کوشا ں ہیں۔ (الجزیرہ)
  • فرانسیسی وزیر کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں کمی کے نتیجہ میں خدشہ ہے کہ  وبا  عود کر نہ آجائے۔ (الجزیرہ)
  • ترکی میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مختلف خریداری کے مراکز اور  سیلون وغیرہ کھول دئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • برطانوی حکام کے مطابق ملکی معیشت کو بحال ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں ۔البتہ اس کا انحصار بھی وبا کی صورتحال پر ہے کہ کتنی جلدی قابو پایا جاسکے گا (الجزیرہ)
  • بعض طبی ماہرین کے مطابق مرد وں کے جسم میں ایسے Enzymes موجود ہیں جن کی بابت وہ اس وبا سے زیادہ متأثر ہوتے ہیں بنسبت عورتوں کے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے مریضوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔ (الجزیرہ)
  • ہندوستان نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی بابت سوچنا شروع کردیا ہے اور جلد ملک میں  ریلوے متحرک نظر آئے گی۔ (الجزیرہ)
  • پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی بازار اور مارکیٹس کھلنے کی طرف رجحان بڑھنے لگا ہے۔ البتہ حکومت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو خود ہی اس  وبا سے حفاظت کرنا ہوگی۔ (الجزیرہ)
  • پاکستانی وزیر خارجہ کے مطابق ہمارے ملک میں یورپ اور  امریکہ جیسے حالات نہیں ہیں اور نہ ان جیسی شدت جس وجہ سے ہمارے ہاں متأثرین میں کمی ہے۔ البتہ زیادہ دیر لاک ڈاؤن کو برقرار بھی نہیں رکھا جاسکتا ، البتہ اس بات کا بھی اندازہ رکھنا ہے کہ یہ وبا کبھی بھی تیز ہوسکتی ہے۔ (الجزیرہ)
  • نیوزی لینڈ  میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب تقریباً ہر قسم کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق تعلیمی ادارے 18 مئی  جبکہ کلب وغیرہ 21 مئی سے کھلنے شروع ہوجائیں گے۔ (الجزیرہ)
  • امریکہ نے ایک مرتبہ پھر چین پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ چینی ماہرین کورونا سے بچاؤ کیلئے  کی گئی کاوشوں کے حصول کیلئے  امریکی ڈیٹابیس کو Hack کر کے ہمارا  طریق کار اور ہماری اہم معلومات لینے کی بھرپور کوشش کرہے ہیں۔ (نیویارک ٹائمز)
  • یورپ کے  کئی ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔ فرانس میں بہت  عرصہ بعد لوگ بغیر کسی اجازت نامہ کے باہر گھوم پھر سکیں گے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر سماجی فاصلہ  یقینی بنا کر پبلک ٹرانسپورٹ بھی جاری ہے۔سپین میں  لوگ  مختلف ریستوران اور کھانے کھانے والی جگہوں پر اکٹھے ہوسکیں گے ، البتہ ان جگہوں پر کھلی آب وہوا میسر ہونا ضروری ہے۔ (بی بی سی)
  • سنگاپور میں Robot – Dog کے ذریعہ لوگوں کو سماجی فاصلے کی طرف  توجہ دلائی جارہی ہے۔  ماہرین  کے مطابق اس سے گنجان آباد جگہوں  کی نگرانی کرنے میں مدد مل سکے گی۔

(بی بی سی)

(انیس احمد ندیمؔ)

پچھلا پڑھیں

خدا کی قدرتیں اور ہمارا ظرف

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 25، 11 مئی 2020