• 25 اپریل, 2024

اے ہمارے رب! ہمارا مؤاخذہ نہ فرما

رَبَّنَا لَا تُؤاخِذْنَا

ربّنا جو بھول ہو خطا کروں تو بخش دے
ربّنا جو سہو ہو گنہ کروں تو بخش دے
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر
بار تھا جو پہلوں پر نہ ہم پہ ایسا بوجھ ڈال
جس کی تاب ہو محال تو وہ بھاری بوجھ ٹال
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر
کردے درگزر ہمیں اور ہمیشہ رحم کر
تو ہمارا ساتھ دے کافروں کی قوم پر
ربنا ہے التجا کوئی مؤا خذہ نہ کر
رحم تیرا میرے رب حاوی ہے جہان پر
ڈال پیار کی نگاہ بے نوا کی جان پر
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر
دل ہر ایک درد میں تجھ کو ہے پکارتا
ہاتھ ہے امید کا تیری طرف اُٹھا ہوا
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر
شام گہری ہو گئی بے کس ہوں خالی ہاتھ ہوں
جانا ہے بہت ہی دور کیا زاد راہ ساتھ لوں؟
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر
ہر قدم ہیں زندگی میں ہم و غم کے سلسلے
ہو نگاہِ لطف تو نجات و مخلصی ملے
ربنا ہے التجا کوئی مؤاخذہ نہ کر

(امۃ الباری ناصر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2021