• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

پس تم ایسے برگزیدہ نبی کے تابع ہو کر کیوں ہمت ہارتے ہو۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق و صفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں ۔تم ایک موت اختیا ر کرو تا تمہیں زندگی ملےاور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی کروتا خدا اس میں اترے۔ایک طرف سے پُختہ طور پر قطع کرو۔ اور ایک طرف سے کامل تعلق پیدا کرو خدا تمہاری مدد کرے۔

اب میں ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ تعلیم میری تمہارے لئے مفید ہو اور تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہوکہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن ہوجو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔ آمین۔ ثم آمین

(کشتی نوح ۔ روحانی خزائن جلد19 صفحہ:85)

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی اپنی پیاری جماعت کے حق میں بہت پیاری دعا ہے۔ جس میں آپؑ نے عمدہ ،سچی اور پاک تعلیم کا خلاصہ بیان فرمادیا ہے۔ اللہ کرے کہ جماعت کے ہر فرد کے حق میں آپؑ کی یہ دعا قبول ہو۔ آمین

آپؑ اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:

اے میرے دل کے پیارے اے مہرباں ہمارے
کر انکے نام روشن جیسے کہ ہیں ستارے
یہ فضل کر کہ ہوویں نیک وگہر یہ سارے
یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ یَرَانِیْ

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2021