• 19 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ

(سورۃ البقرۃ آیت251)

ترجمہ: ’’اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور کافر قوم کے خلاف ہماری مدد کر‘‘۔

یہ قرآن مجید کی ثابت قدمی اور کافروں پر مدد پانے اور ظلم اور تکلیف سے بچنے کی جامع دعا ہے۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جماعت کو موجودہ حالات کے پیشِ نظرمتعدد بار اس دعا کے پڑھنے کی طرف توجّہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:
’’اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اپنے آگے صبرواستقامت دکھاتے ہوئے جھکائے رکھے،اور دعائیں کرنے میں نہ کبھی ہم تھکیں، نہ ماندہ ہوں۔ کبھی صبر کا دامن ہمارے ہاتھ سے نہ چھوٹے۔ صبر کا مطلب ہی یہی ہے کہ استقلال سے دعائیں کرتے چلے جانا، اور جو ہماری ذمہ داریاں ہیں ان سے کبھی پیچھے نہ ہٹنا۔ اللہ تعالیٰ سے بھی یہ دعا کریں کہ کہ وہ ہماری دعاؤں ،ہماری عبادتوں میں ترقی عطا فرمائے۔ ہماری عبادتوں میں اپنی محبت ڈال دے۔ جب یہ معیار ہم حاصل کرینگے تو ہم دیکھیں گے کہ مخالفین کی عارضی خوشیاں جلد حسرتوں میں بدل جائینگی۔ ان شاء اللہ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو ان شاء اللہ ضرور پورا ہوگا آخر میں ایک قرآنی دعا پڑھتا ہوں۔۔۔رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ‘‘۔

(خطبہ جمعہ 30 دسمبر2010)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 اگست 2020ء