• 24 اپریل, 2024

فیس بک کے ذریعے الفضل کا پرچار

مکرم عثمان مسعود جاوید سویڈن سےلکھتےہیں:
خاکسار اپنی فیس بک ٹائم لائن پر روزنامہ الفضل آن لائن بلاناغہ پوسٹ کر رہا ہے۔ قارئین کا عمومی مزاج تازہ شمارہ پڑھنے کا ہوتا ہے اس لئے میں ہر الفضل کم سے کم تین دن تک اپنی ٹائم لائن پر رکھتا ہوں۔ ایک سافٹ ویئر سے پی ڈی ایف کو امیجز میں تبدیل کر کے اپنی ٹائم لائن پر اپ لوڈ کرتا ہوں تاکہ ایک تو پڑھنے میں آسانی رہے اور دوسرا لوگوں کو بھی آگے فارورڈ کرنے میں سہولت رہے۔ میری فیس بک ٹائم لائن پر فرینڈز کی مد میں 4,827 افراد اور فالوورز کی مد میں 453 افراد ہیں یہ تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے۔ الحمد للہ! جس الفضل کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی وہ اب پہلے سے بہت زیادہ آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری ہے اور دنیا بھر سے احمدی اس سے نہ صرف استفادہ کرتے بلکہ اپنی روحانی پیاس بجھا رہے ہیں۔

میں الفضل کی وساطت سے قارئین سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی الفضل اپنی ٹائم لائن پر پوسٹ کیا کریں جن کے کانٹیکٹس ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ شکریہ۔

پچھلا پڑھیں

درخواستِ دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2021