• 19 اپریل, 2024

اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت حاصل کرنے کا ذریعہ

حضرت عبد الرحمٰن بن ابی قرادؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ ایک روز وضو کر رہے تھے کہ آپؐ کے صحابہؓ وضو والا پانی اپنے ہاتھوں اور چہروں پر ملنے لگے۔ یہ دیکھ کر آنحضورؐ نے فرمایا ایسا تم کس سبب سے کر رہے ہو؟ صحابہ کرامؓ نے جواب دیا ۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کی محبت کی وجہ سے۔ اس پر آنحضورﷺ نے فرمایا اگرتم اللہ اور اس کے رسولؐ سے واقعی محبت کرتے ہو اور چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسولؐ بھی تم سے محبت کرے تو اس کیلئے تمہیں یہ کرنا چاہئے کہ ہمیشہ سچ بولو، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں کبھی خیانت نہ کرو اور اپنے پڑوسی سے ہمیشہ حسنِ سلوک کرو۔

(مشکوٰة باب الشفقة والرحمة على الخلق بحواله بیهقی فی شعب الايمان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ