• 26 اپریل, 2024

نعت النبی ﷺ

اُسؐ کی تعریف کی خاطر میں ہوا قلم بدست
جس کو حاجت نہیں مِدحت کوئی اُس کی لکھے
میں نے سوچا کہ لکھوں میں بھی کوئی نعتِ نبیؐ
لاؤں وہ لفظ کہاں سے جو کوئی بات بنے
وہ محمدؐ ہے، خدا خود ہے ثناخواں اسؐ کا
نقش تعریف کے سب ذات سے اسؐ کی ابھرے
عالَمِ قدس میں جاری ہے سدا اسؐ کا بیاں
ذرے ذرے کی زباں اسؐ کی ثنا میں بولے
جس کی تخلیق کی خاطر بنے یہ کون و مکاں
اسؐ کی توصیف کا حق کیسے ادا ہو مجھ سے
باعثِ فخر ہے اُس ذات کی مِدحت کہنا
ایک اک لفظ سعادت ہے جو منہ سے نکلے
جس کو توفیق ملے اِس کی، ہے احسانِ خدا
تحفۂ چشمِ کرم ہے جسے چاہے، دے دے
تیرے محبوبؐ کی دن رات میں نعتیں لکھوں
اپنے راشد کو خدایا یہ سعادت دے دے

(عطاء المجیب راشد – لندن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ