• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ، رَبِّي وَرَبُّكَ اللّٰهُ

(سنن الدارمي کتاب الصوم باب مَا يُقَالُ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْهِلَالِ)

ترجمہ: اے میرے خدا !تو اس چاند کو ہم پر امن و امان اور سلامتی اور اسلام کی حالت میں طلوع فرما ۔ اے چاند!میرا رب اور تیرا رب اللہ تعالیٰ ہے۔

یہ مقدس الانبیاء،افضل الرسل پیارے سید ومولیٰ حضرت محمد ﷺ کی نئے چاند دیکھنے کے وقت کی دعا ہے۔

حضرت طلحہ بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ جب نیا چاند دیکھتے تو یہ دعا کرتے تھے ۔

ایک اور روایت کے مطابق نبی اکرمﷺ رجب کے نئے مہینے کے آغاز میں مندرجہ ذیل دعا بھی کرتے تھے:

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَب، وَشَعْبَانَ، وَبَارِكْ لَنَا فِي رَمَضَان ۔

(مسند احمد بن حنبل)

ترجمہ: اے اللہ ہمارےر جب اور شعبان میں بھی برکت ڈال اور ہمارے لیے رمضان کا مہینہ بھی بابرکت فرما دے ۔

حضرت اقدس مسیح موعودؑ نے ایک مرتبہ ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھ کر فرمایا:

ہر مہینہ اپنے اندر خیر اور شر کے لوازم رکھتا ہے۔ اس لئے دعا کرنی چاہئے۔

(ملفوظات جلد3 صفحہ323)

اللہ کرے رمضان کا یہ مبارک مہینہ پوری امت مسلمہ کے لئے فضلوں برکتوں اور امن وسلامتی کے در کھولے اور پوری دنیا پہ چھائے دکھوں ،پریشانیوں اور بیماریوں کے بادل دور فرمائے ۔آمین

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اپریل 2021