• 23 اپریل, 2024

اعلان وفات

مکرم شبیر احمد صاحب ہمبرگ جرمنی سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی خالہ جان محترمہ امۃ العزیز بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم سلطان احمدصاحب مرحوم جو کہ خاکسار کی خوشدامن بھی تھیں مؤرخہ 24مارچ 2021 کو بعمر 76 سال جرمنی میں بقضائے الہٰی وفات پاگئیں ۔ اناللہ واناالیہ راجعون

آپ گذشتہ بارہ سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ہفتہ میں تین مرتبہ ڈائلیسس Dialysis کے تکلیف دہ عمل میں سے گزرنا پڑتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کودیگربے شمار خوبیوں کے ساتھ بہت زیادہ ہمت اور حوصلہ سے نوازا تھا۔ طویل بیماری کا بڑے ہی صبر کے ساتھ مقابلہ کیا ،راضی برضا باری تعالیٰ رہیں اور کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لائیں۔ مؤرخہ 29مارچ کو مکرم ومحترم کامران اشرف صاحب مربی سلسلہ نے روسلز ہائم، جرمنی کے قبرستان میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین کے بعد دعا کروائی۔

درخواست دعا ہے کہ مولیٰ کریم مرحومہ سے رحمت ومغفرت کا سلوک فرمائےاور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پر فائز کرےنیز جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔آمین

مرحومہ نےپس ماندگان میں تین بیٹے، دوبیٹیاں ،متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بطور یادرگار چھوڑے ہیں ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اپریل 2021