• 19 اپریل, 2024

رمضان المبارک کادوسرا عشرہ مغفرت اور اس میں بخشش طلب کرنے کی قرآنی دعائیں

 رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُـوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

(آل عمران: 17)

اے ہمارے ربّ!یقینا  ہم ایمان لےآئے۔ پس ہمارے  گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُـوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِىٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِـرِيْنَ

(آل عمران: 148)

اے ہمارے ربّ ! ہمارے گناہ بخش دے اور اپنے معاملہ میں ہماری زیادتی بھی اور ہمارے قدموں کو ثبات بخش اور ہمیں کافر قوم کے خلاف نصرت عطا کر۔

اِنْ تُـعَذِّبْـهُـمْ فَاِنَّـهُـمْ عِبَادُكَ ۖ وَاِنْ تَغْفِرْ لَـهُـمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْـمُ

(المائدہ: 119)

اگر تُو انہیں عذاب دے تو آخر یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو یقیناتو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

رَبَّنَا ظَلَمْنَـآ اَنْفُسَنَاۜ وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَـرْحَـمْنَا لَنَكُـوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِيْنَ

(الاعراف: 24)

اے ہمارے ربّ!ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اورہم پررحم نہ کیا تو یقینا ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

رَبَّنَا اغْفِرْ لِىْ وَلِوَالِـدَىَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ

(ابراھیم: 42)

اے ہمارے ربّ!مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو بھی جس دن حساب برپا ہو گا۔

رَبَّنَـآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَـمْنَا وَاَنْتَ خَيْـرُ الرَّاحِـمِيْنَ

(المؤمنون: 110)

اے ہمارے ربّ!ہم ایمان لے آئے پسں ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَـمْ وَاَنْتَ خَيْـرُ الرَّاحِـمِيْنَ

(المؤمنون: 19)

اے میرے ربّ!بخش دے اور رحم کر اور تورحم کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

رَبِّ اِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِىْ فَاغْفِرْ لِـىْ

(القصص: 17)

اے میرے ربّ!یقیناًمیں نے اپنی جان پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے۔

رَبِّ اغْفِرْ لِـىْ وَهَبْ لِـىْ مُلْكًا لَّا يَنْبَغِىْ لِاَحَدٍ مِّنْ بَعْدِىْ

(ص: 36)

اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور مجھے ایک ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ جچے۔

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّـذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِىْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا رَبَّنَآ اِنَّكَ رَءُوْفٌ رَّحِـيْـمٌ

(الحشر: 11)

اے ہمارے ربّ! ہمیں بخش دے اور ہمارے اُن بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے کوئی کینہ نہ رہنے دے اے ہمارے ربّ ! یقین تو بہت شفیق (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

 رَبَّنَآ اَتْمِمْ لَنَا نُـوْرَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ

(التحریم: 9)

 اے ہمارے ربّ!  ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کردے اور ہمیں بخش دے یقیناََ تُوہر چیز پر جسے تو چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

رَبِّ اغْفِرْ لِىْ وَلِوَالِـدَىَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَّلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ؕ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِيْنَ اِلَّا تَبَارًا

(نوح: 29)

اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور اسے بھی جو بحیثیت  مومن میرے گھر میں داخل ہوا اور سب مومن مردوں اور سب مومن عورتوں کو اور تو ظالموں کو ہلاکت کے سوا کیا چیز میں نہ بڑھانا ۔

(ایڈیٹر روزنامہ الفضل آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

اللہ تعالیٰ کا ہم احمدیوں پر بڑا فضل ہے