• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 26، 12 مئی 2020

  • چین زمبابوے کی مدد کرے گا
  • پہلے ٹسٹ پھر داخلہ
  • پانچ لاکھ اموات ہو سکتی ہیں
  • انتخابات کروانا پاگل پن ہوگا

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
66,518 23,143 2,344

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 10652
2 مصر 9746
3 مراکش 6281
4 الجیریا 5891
5 گھانا 4700

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4387 مریضوں اور 87 اموات کا اضافہ ۔

چین زمبابوے کی مدد کرے گا

 چینی ڈاکٹروں کی ایک بارہ رکنی ٹیم زمبابوے میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پہنچی گئی ہے۔  زمبابوے میں ابھی تک کل ۳۶ کیسز اور چار اموات ہیں ۔  (بی بی سی افریقہ )

پہلے ٹسٹ پھر داخلہ

کینیا کے محکمہ  صحت  نے  اعلان کیا ہے کہ اسپتالوں میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کو پہلے  کورونا وائرس کا  ٹسٹ کروا نا ہو گا ۔اس سے نہ صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو تحفظ ملے گا ، بلکہ وبا کو کنٹرول کرنے اور دوسرے مریضوں کی حفاظت کے اقدامات  کرنے میں مدد ملے گی ۔(بی بی سی افریقہ )

پانچ لاکھ اموات ہو سکتی ہیں

عالمی ادارہ صحت کے مطابق   اگر حکومتوں نے اس طرف توجہ نہ دی تو    افریقہ میں  اگلے سال تک ایڈز  اور اس ے متعلقہ بیماریوں سے  پانچ لاکھ افراد موت کے منہ میں جا سکتے ہیں ۔  کیونکہ اس وقت ساری توجہ کورونا کی وبا پر قابو پانےپر ہے  جس سے دوسری بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ (بی بی سی افریقہ )

چودہ صد افراد گرفتار

نائجیریا کے اقتصادی دارلحکومت لاگوس میں  پولیس نے صرف ایک ہفتے میں  چودہ سو افراد کو کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے ۔ 

اتوار کے روز ، لاگوس کے گورنر  نے متنبہ کیا تھا کہ اگر عوام  معاشرتی فاصلہ رکھنے کے  قوانین کو نظرانداز کرتے رہے تو لاک ڈاؤن دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔۔ (بی بی سی افریقہ )

ایم پی  پارٹی سے فارغ

 تنزانیہ کی سب سے بڑی حزب اختلاف پارٹی نے اپنے چار ممبران پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکال دیا ہے ۔ ان ممبران نے  کورونا وائرس کی بناپر پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے پارٹی قیادت کے فیصلے  کی خلاف ورزی کی تھی ۔ (بی بی سی افریقہ )

حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی جاری

ملاوی کے اہم سیاسی اتحاد نے جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم میں کو رونا  سے بچاؤ کے اقدامات کی خلاف ورزی جاری رکھی  ہوئی ہے۔(بی بی سی افریقہ)

سینیگال میں لاک  ڈاؤن میں نرمی

سینیگال منگل سے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی  گئی  پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے ، جس میں مساجد اور گرجا گھروں کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات شامل ہیں ۔  رات کو لگائے گئے کرفیو میں بھی دو گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے ۔ ۔(بی بی سی افریقہ)

انتخابات کروانا پاگل پن ہوگا

یوگنڈا کے صدر  Yoweri Museveni  نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے اس عرصے میں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد کرنا ” پاگل پن ” ہوگا۔ بی بی سی )

تیونس میں نئے کیسز  آنا بند  ہو گئے

براعظم افریقہ میں تیونس  ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے وبا کی وجہ سے سب سے پہلے پابندیا ں لگانا شروع کیں ۔تیونس میں نئے کیسز آنا بند ہو گئے ہیں  جس کی وجہ  یہ  سخت اقدامات ہو سکتے ہیں ۔ تاہم ملک میں وسیع پیمانے پر ٹسٹ کبھی نہیں کئے گئے ۔(بی بی سی )

ماسک نہیں پہن سکتے تو جیل جائیں

چاڈ نے اعلان کیاہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے  والے پندرہ دن کے لئے جیل بھجوائے  جائیں گے اور کم ازکم دو ہزار فرانک جرمانہ ادا کریں گے۔( RFI)

ایک ہی فیکٹری میں پانچ صد کیسز

 گھانا کے ریجن TEMAکی ایک  ہی فیکٹر ی میں  پانچ  سو کیسزسامنے آگئے ہیں ۔ (الجزیرہ)

آئیوری کوسٹ میں  کرفیو ختم

آئیوری کوسٹ نے وبا کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کو  نرم کر دیا ہے ۔  ملک کے اندرونی حصوں میں کرفیو موجود نہیں ہے تاہم دارلحکومت میں یہ نافذ العمل رہے گا ۔ ملک میں تصدیق شدہ کیسز 1،730  اور21 اموات ہیں۔( RFI)

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 12۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2020