• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

(تذکرہ صفحہ:351)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان نصرت اور فتح جلد آنے والی ہے۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعود ؑ کو 11مئی 1902 کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے فتح و نصرت کا الہام ہوا۔

آپؑ فرماتے ہیں:
آج صبح خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی ہوئی
خوشی کا مقام۔ نَصْرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

فرمایا اب یہ ہماری آمدِ ثانی ہے۔ مسیح ؑکو صلیب کا واقعہ پیش آیا اور خدا تعالیٰ نے انہیں اس سے نجات دی۔ہمیں اُس کی مانند صُلب یعنی پیٹھ کے متعلقات کے درد (دردِ گردہ) سے وہی واقعہ جو پورا موت کا نمونہ تھا پیش آیا اور اللہ تعالی نے ہمیں اس سے عافیت بخشی۔ اور فرمایا جس طرح توریت کا وہ بادشاہ جسے نبی نے کہا کہ تیری عمر کے پندرہ دن رہ گئے ہیں۔ اور اس نے بڑی تضرع اور خشوع سے گریہ وبُکا کیا۔ اور خداتعالیٰ نے اس نبی کی معرفت اُسے بشارت دی کہ اسکی عمر پندرہ روز کی جگہ پندرہ سال تک بڑھائی گئی اور معاً اُسے ایک اور خوشخبری دی گئ کہ دشمن پر اُسے فتح بھی نصیب ہوگی۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی دو ۲ بشارتیں دی ہیں، ایک عافیت یعنی عمر کی درازی کی بشارت، جس کے الفاظ ہیں خوشی کا مقام ،دوسری عظیم الشان نصرت اور فتح کی بشارت۔

(تذکرہ صفحہ:351)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مئی 2021

اگلا پڑھیں

عید مبارک