برازیل میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ/افریقہ میں اس سال میگا ایونٹ منعقد نہ ہوگا/مراکش میں پبلک ٹرانسپورٹ کو ماسک پہنایا گیا/افریقہ میں کورونا متأثرین کی تعداد انتہائی تشویشناک/جنوبی افریقہ میں کل اموات 1284/پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں انتہائی اضافہ/امریکی دواساز کمپنی 30 ہزار لوگوں پر تجربہ کر ےگی/یوکرائن کے صدر کی اہلیہ کو کورونا/جرمن وزیر انتہائی پرامید/یورپ میں کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ، یورپی یونین/قطر میں مزید کیسز/ہندوستان میں مریضوں سے جانوروں سے بدتر سلوک پر سپریم کورٹ کا ایکشن
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :75لاکھ41ہزار اموات: 4لاکھ22ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 3,560,591 |
یورپ | 2,339,145 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 716,151 |
جنوب مشرقی ایشیا | 422,825 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 195,487 |
افریقہ | 155,762 |
تفصیل ممالک بلحاظ اموات
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
امریکہ | 1988646 | 112810 | 20315 | 832 | |
برطانیہ | 290147 | 41128 | 1003 | 245 | |
برازیل | 772416 | 39680 | 32913 | 1274 | |
ہندوستان | 297535 | 8498 | 10956 | 396 | |
روس | 502436 | 6532 | 8779 | 134 | |
ترکی | 173036 | 4746 | 922 | 17 | |
پاکستان | 125521 | 2463 | 5985 | 107 | |
انڈونیشیا | 35295 | 2000 | 979 | 41 | |
افریقہ | کل متأثرین: 2لاکھ 17 ہزار اموات: 5 ہزار 8سو (africanews) |
||||
کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | ||
مصر | 39726 | 1395 | 1442 | 53 | |
جنوبی افریقہ | 58568 | 1284 | 3147 | 74 | |
الجیریا | 10589 | 741 | 105 | 9 | |
نائجیریا | 14554 | 387 | 681 | 5 |
دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد35لاکھ 55ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ40ہزار لوگ شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل میں4 لاکھ31ہزار ہے۔جبکہ میں روس 2 لاکھ69ہزار ہے۔ (John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد1لاکھ 28ہزاررہی۔اسی طرح اموات میں5ہزار4سوکااضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- نیوزعالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق برازیل میں 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد رہی جو کہ انتہائی مثبت اور قابل ستائش ہے۔(عالمی ادارہ صحت)
- افریقہ میں ہر سال منعقد ہونے والے ادب اور تفریح کا میگا ایونٹ اس سال نہ ہوسکے گا ۔(افریقن نیوز)
- مراکش میں پبلک ٹرانسپورٹ کے سامنے حصہ پر ماسک نما پینٹ کر کے عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننے کی تلقین کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔(افریقن نیوز)
- عالمی ادارہ صحت نے افریقہ میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تعداد کی بابت خدشات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ وبا افریقہ میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔چنانچہ ادرے نے مزید بتایا کہ 1 لاکھ تعداد پہنچنے میں تقریبا 98 روز لگے تھے ، جبکہ یہی تعداد 2 لاکھ پہنچنے میں محض 18دن لگے ہیں۔ جو کہ انتہائی تشویشناک شرح ہے۔(افریقن نیوز)
- جنوبی افریقہ میں بھی کورونا متأثرین کی تعداد میں اضافہ مسلسل جاری ، گزشتہ دنوں ملک میں اموات کی تعداد 74 رہی جس کے بعد کل تعداد 1284 ہوگئی ہے۔(en.as)
- پاکستان میں کورونا متأثرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہونے کی اپیل کی ہے اور اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مزید اموات کا سامنا کرنا پڑگےگا۔(الجزیرہ)
- امریکی دواساز کمپنی Modernaنے کورونا ویکسین کی تیاری کے تیسرے اور آخری مرحلہ میں 30 ہزار مریضوں پر ٹیسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
- یوکرائن کے صدر کی اہلیہ میں کورونا مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق باقی تمام فیملی ممبرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو الگ قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔(الجزیرہ)
- یورپی یونین کے چیف ہیلتھ آفیسر نے اہل یورپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا لہذا ہمیں انتہائی احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی پر لازما عمل پیرا ہونا ہوگا۔(الجزیرہ)
- قطر میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں مزید 1517 کا اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ ایک شخص کی وفات ہوئی ہے۔ جس کے بعد کل اموات کی تعداد 70 ہے۔(الجزیرہ)
- جرمن وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر اور حکومتی جاری اقدامات سے ہم کورونا کی پیش آئیند دوسری لہر پر بھی بھرپور قابو پاسکیں گے۔(الجزیرہ)
- ہندوستانی سپریم کورٹ نے کورونا مریضوں کے علاج پر ایک تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بعض جگہوں پر مریضوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیاجارہا ہے۔ جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوڑے کے ڈھیر سے ایک لاش ملی تھی جس کا ذکر بھی سپریم کورٹ میں کیا گیا۔(الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)