• 19 اپریل, 2024

جمعہ کے دن دو قسم کے غسل

اس دن میں ہر ایک مسلمان پر فرض ہے کہ مسجد میں حاضر ہو اور دینی وصایا کو سنے اور اپنے ایمان کو تازہ کرے اور اپنی معلومات کو بڑھاوےآپ دیکھتے ہیں کہ اس نحوست سے کہ ملازمت پیشہ لوگوں کو جمعہ کے لئے فرصت نہیں ملتی بہت سی مسجدیں ویران نظر آتی ہیں چونکہ جمعہ مسلمانوں کے لیے دو قسم کے غسل کا دن ہے ایک جسم کا غسل جس کے بعد سفید پوشاک پہنی جاتی ہے اور ایک دل کا غسل یعنی توبہ اور استغفار جس کے بعد لباس التقویٰ پہنایا جاتا ہے اس لئے جمعہ میں یہ خاصیت ہے کہ جو شخص اخلاص اور سچی ایمانداری سے جمعہ کی نمازمیں حاضر ہوتا رہے اور ہدایتوں کو سنتا رہے ہیں اور گھر میں توبہ نصوح کا تحفہ ساتھ لاتا رہے اس کو دوسرے دنوں میں بھی نماز کی توفیق دی جاتی ہے اور جمعیت باطنی اس کو عطا کی جاتی ہےجس کی طرف جمعہ کے لفظ میں بھی ایک لطیف اشارہ ہے علاوہ اس کے اس سے مومنوں کا تعارف بڑھتا ہے ۔بعض کا بعض پر اثر پڑتا ہے ۔نیک اخلاق میں ایک شخص دوسرے کا وارث بن جاتا ہے اور اس سے زیادہ کیا ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے قرآن میں خاص طور پر جمعہ کیلئے تاکید کی ہے بلکہ سورۃ کا نام سورہ جمعہ رکھ دیا اوراحادیث میں جمعہ کے ترک کرنے میں سخت وعید بھی ہے ۔

(مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ101،100 ایڈیشن2019ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ