• 24 اپریل, 2024

نماز باجماعت فریضہ ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’جماعت احمدیہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نماز باجماعت فریضہ ہے۔ (اپنی شرائط کے ساتھ پڑھنا) اور جو فرض ہو وہ خداتعالیٰ کے غضب سے بچاتا ہے۔ فرض جو ہے اس کے ساتھ جب تک نفل نہ ملے وہ روحانی رفعتوں تک نہیں لے جاتا۔ اسی واسطے ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے جہاں فرمایا (تاکیداً) کہ نمازیں ادا کرو اس کے ساتھ ہی آگے لگا دیا۔ وَلَذِکْرُاللّٰہِ اَکْبَرُ (العنکبوت:46) نماز کے اوقات جو تمہاری زندگی کے اوقات کا شاید چوبیسواں حصہ بھی نہیں۔ یعنی چوبیس گھنٹے میں ایک گھنٹہ نماز پر خرچ کرنے والے آدمی بھی ہیں لیکن وَلَذِکْرُاللّٰہِ اَکْبَر میں تو ہر بیدار لمحہ ذکر میں آپ خرچ کرسکتے ہیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ21؍اگست 1981ء)(خطبات ناصرجلد9صفحہ222)

اگلا پڑھیں

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت