حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’کوئی شخص بھی جماعت احمدیہ کی وقار عمل کی روح سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سب سے زیادہ گہرا اثر کرنے والی چیز جوجماعت احمدیہ کی تنظیم میں پائی جاتی ہے جس کا بہت ہی وسیع اورگہرا اثر میں نے دیکھا ہے احمدیوں کی وقت کی قربانی اور اس قربانی کے نتیجہ میں عظیم الشان کام سرانجام دینا ہے۔‘‘
(مشعل راہ جلد سوم ص436)