• 24 اپریل, 2024

مروجہ میڈیکل ٹیسٹ

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’فاسفورس کے مرکبات ان مریضوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں جن کا خون پتلا اور بہت جلد بہنے کا رجحان رکھتا ہو۔ ہیموفیلیا (Haemophilia) کے مریضوں میں بھی یہ تینوں مفید ہیں یعنی فاسفورس، ایسڈ فاس اور فیرم فاس۔ فاسفورس ہومیوپیتھک دوا کی شکل میں خون کو گاڑھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اگریہ خون کو بہت گاڑھا کردے تو مضر نتائج بھی ظاہر ہوسکتے ہیں اور دل کے حملہ کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔ اس لیے فاسفورس کو لمبے عرصہ تک آنکھیں بند کرکے استعمال کرتے رہنا مناسب نہیں۔ فاسفورس، ایسڈ فاس اور فیرم فاس استعمال کرنے والوں کا دو تین ماہ کے بعد خون کا ٹیسٹ ہونا چاہئے۔ خون صرف اس حد تک گاڑھا ہونا چاہئے جو جریان خون کے رجحان کو ختم کردے۔ اس کے بعد ان دواؤں کا استعمال روک دینا چاہئے۔ دوبارہ خون پتلا ہونے کا رجحان ہو تو پھر شروع کروادیں۔‘‘

(ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل ص384,383)

اگلا پڑھیں

الفضل اسلام کی سچی خدمت کرنے والا اخبار ہے غیر از جماعت افراد کا اظہار حقیقت