• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم طاہر مہدی۔ مینجر الفضل انٹرنیشنل یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں:
میرے خالہ زاد بھائی مکرم چوہدری مختار احمد صاحب وڑائچ ابن مکرم حاجی محمد شفیع صاحب وڑائچ چک 9 شمالی ضلع سرگودھا 27؍نومبر 2022ء کو 86 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں انا للّٰہ و انا الیہ راجعون آپ 1936ء میں پیدا ہوئے اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

آپ اپنے والدین کی تیسری اولاد تھے۔ آپ کے بڑے دو بھائی مکرم محمد عبد المجید صاحب اور مکرم محمود احمد صاحب تھے۔ آپ چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ کے والد صاحب نے دوسری شادی کی۔ آپ کے دو بھائی مکرم عبد الخالق صاحب اور مکرم عبد الماجد صاحب اور دو بہنیں مکرمہ نصرت صاحبہ اہلیہ مکرم مبشر احمد صاحب واہلہ جرمنی اور مکرمہ بشریٰ صاحبہ اہلیہ مکرم جاوید محمود صاحب جرمنی ہیں۔ اس طرح آپ پانچ بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ ساری عمر اپنے والدین کی ضروریات کا خیا ل رکھا اور ان کی خدمت کرتے رہے۔

سادہ زندگی بسر کی۔ ملن ساز اور حلیم طبیعت کے مالک تھے۔ نڈر اور بہادر انسان تھے۔ باوجود سخت مخالفت کے ساری زندگی گاؤں کی جامع مسجد میں نہایا کرتے تھے کسی کو مجال نہ تھی کہ منع کرتے۔ غریبوں کے مدد گار تھے کوئی ضرورت مند غریب آ جاتا تو اس کی مدد کرتے۔ احمدیت کے شیدائی اور خلافت کے جان نثار تھے۔ درود شریف کثرت سے پڑھتے رہتے۔ حضرت مسیح علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ با قاعدگی سے کرتے۔ بیماری کے ایام میں بھی مطالعہ کرتے رہتے۔

آپ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم چوہدری غلام حیدر صاحب ؓ دہاریوال نمبردار چک نمبر 43 جنوبی ضلع سرگودھا کے نواسے تھے۔ اسی طرح آپ کے دادا حضرت چوہدری حاکم علی صاحب ؓ صحابی کے بھتیجے تھے۔

آپ کی شادی چک 71 جنوبی ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ آپ کی واحد اولاد طاہرہ مختار صاحبہ زوجہ شوکت مجید صاحب جرمنی ہیں ۔نیز چار نواسے نواسیاں ہیں۔ جن میں سے تین شادی شدہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے قرب سے نوازے اور ان کی اولاد کو ان کی نیکیاں قائم رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جنوری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی