• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

خدا قاتل تو باد ۔۔ ومرا از شرتو محفوظ دارد

(حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد22 صفحہ:101)

ترجمہ: اے دشمن تو جو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے خدا تجھے تباہ کرے اور تیرے شر سے مجھے محفوظ رکھے۔

15اپریل 1906 کو آپؑ نے رویا دیکھا کہ ایک بڑا سانپ ہے۔ جس کی گردن مگھ (مرغابی) کی طرح بڑی ہے۔وہ میرے پیچھے دوڑا۔ میں ایک اُونچی جگہ دیوار پر چڑھ گیا اور اس کو مخاطب کرکے کہا

خدا قاتل تو باد ۔۔ ومرا از شرتو محفوظ دارد

اس کے بعد یہ نظارہ دیکھاکہ گویامیں اُس سانپ پر سوار ہوں اور اس سانپ کی گردن میرے ہاتھ میں ہے اور وہ چاہتا ہے کہ الٹ کر مجھے کاٹے تب میں نے زیادہ تر سر کے قریب سے اُ س کو پکڑا تاکہ وہ کاٹ نہ سکے۔ فقط

فرمایا:
اس رویاء میں کسی فتنہ کی خبر دی گئی ہے ۔کوئی مخفی دشمن ہے جو کسی رنگ میں نیش زنی کرے گا مگر نامراد رہے گا۔

(تذکرہ صفحہ:522۔523)

اے ازلی ابدی خدا بیڑیو ں کو پکڑ کے آ۔

(حقیقۃالوحی، روحانی خزائن جلد22 صفحہ:107)

ترجمہ: اے ازلی ابدی خدا میری مدد کے لئے آ۔

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی خدا تعالیٰ کی مدد ونصرت کے لئے الہامی دعائیں ہیں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مئی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 مئی 2021