• 24 اپریل, 2024

میری امت اس کو شہید کر دے گی

حضرت اُم الفضل بن الحارث ؓ بیان کرتی ہیں: ایک دن میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور حضرت حسینؓ کو آپ کی گود میں دے دیا۔ کچھ دیر بعد میں نے توجہ کی تو رسول اللہ ﷺ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، میں نے پوچھا: یا نبی اللہﷺ! میرے ماں باپ آپؐ پر قربان، کیا بات ہے؟ آپؐ نے فرمایا: میرے پاس حضرت جبریل امین علیہ السلام تشریف لائے تھے، انہوں نے مجھے بتایا کہ میری امت اس کو شہید کر دے گی۔ میں نے پوچھا: اس کو؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ اور وہ اس (مقام شہادت) کی سرخ مٹی بھی میرے پاس لائے۔

(المستدرک، کِتَابُ مَعۡرِفَۃِ الصَّحَیَۃِ، اَوَّلُ فَضَائِلِ اَبِی عَبۡدِ اللّٰہِ الۡحُسَیۡنِ… حدیث:4818)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ مالٹا کی خدمت انسانیت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 اگست 2022