• 18 اپریل, 2024

الفضل کی نئی سج دھج

ایک سو چھ سالا جذبہ الفضل
اک نئے میداں میں اُترا الفضل

اب کے انٹرنیٹ کا ہے رستہ چُنا
اک نئی سج دھج سے آیا الفضل

گوناں گوں مضمون اور خبریں لئے
آ گیا پھر سے ہمارا الفضل

آن لائن اب امامِ وقت نے
کر دیا لندن سے اِجراء الفضل

قادیاں، لاہور اور ربوہ کے بعد
پہنچا لندن چلتا چلتا الفضل

ہر ولادت اور شادی، خبرِ غم
دے گا اطلاعاتِ تازہ الفضل

سینکڑوں اہلِ قلم نے شوق سے
خوں پسینے سے سنوارا الفضل

کیوں نہ ہو محفوظ اس کا ہر صفحہ
قیمتی ہے ہر شمارہ الفضل

اِس نے قُدسیؔ کو بھی شاعر کر دیا
یوں ہوا اُستاد اپنا الفضل

(عبدالکریم قدسی۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت